ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سماجی کارکن اور سیاسی رہنما عمران امین شاہ نیشنل کانفرنس میں شامل - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Imran Amin shah Joins NC: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک پروگرام کے دوران سماجی کارکن اور سیاسی رہنما عمران امین شاہ سینکڑوں سیاسی کارکنان کے ہمراہ عمرعبداللہ کی نگرانی میں نیشنل کانفرنس میں شامل ہو گئے ہیں۔

سماجی کارکن اور سیاسی رہنما عمران امین شاہ نیشنل کانفرنس میں شامل ہوگئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 7:31 PM IST

سماجی کارکن اور سیاسی رہنما عمران امین شاہ نیشنل کانفرنس میں شامل

اننت ناگ: سابق سماجی کارکن اور سیاسی رہنما عمران امین شاہ نے آج اننت ناگ میں ایک پروگرام کے دوران نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

عمر عبداللہ نے عمر شاہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ شاہ نے اس وقت پی ڈی پی سے اس وقت کنارہ کشی اختیار کی جب وہ پارٹی اقتدار میں تھی انہوں نے کہا کہ شاہ نے زمینی سطح پر رہ کر غریب عوام کے ساتھ کام کیا ہے ۔یہاں کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے ہاتھ مضبوط کریں اور آنے۔ اس موقعے پر عمران امین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت ساری سیاسی جماعتوں نے شمولیت کی دعوت دی تھی مگر مجھے نیشنل کانفرنس میں ایک امید کی کرن نظر آئی ۔

اس طرح سے پی ڈی پی نے کشمیری نوجوانوں کے ساتھ استحصال کیا۔ میرے کارکنوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی جس کی وجہ سے پی ڈی پی سے کارکنان کے ہمراہ کنارہ کشی اختیار کرنی پڑی۔

عمران امین شاہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے نیشنل کانفرنس سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے ۔اسی لئے انہوں نے اپنے حامیوں سمیت نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات موخر کیے گئے: عمر عبداللہ

انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کوششیں کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عمران امین شاہ پی ڈی پی کے صفحہ اول کے کارکنان میں شمار کیے جاتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.