سرینگر: ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے جموں وکشمیر کے 10 دس اضلاع کے لیے ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے اپنی جاری کردہ ایڈوائزری میں 24 گھنٹوں میں اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں 2500 میٹر سے کم خطرے کی سطح کے علاقوں میں برفانی تودہ گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
وہیں ڈوڈہ،کشتواڑ، پونچھ، رامبن،بانڈی پورہ،بارہمولہ، کپوارہ اور گاندربل اضلاع میں درمیانہ درجے کے خطرے کی سطح کے ساتھ 2200 میٹر سے زائد علاقوں میں برفانی تودے گرآنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
- کشمیری نوجوانوں نے کی برف میں پھنسے درماندہ سیاحوں کی مدد
- بھاری برفباری کے سبب اننت ناگ کے کئی علاقوں میں عام زندگی مفلوج
محکمے موسمیات کے مطابق 21 فروری کو وادی کشمیر میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے برفباری ہوسکتی ہے اور بدھ کی دوپہر کے بعد موسم میں بہتری کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔
ایسے میں موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمر یونیورسٹی نے 21 فروری کو لئے جانے والے اپنے تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور اس کے کیےنئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔