اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کی تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری، تاکہ تمام شاہراوں کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا جائے۔ان باتوں کا اظہار محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکزیکٹیو انجنئیر سید اشفاق نے کیا۔
گزشتہ روز وادی کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوگئی جبکہ ٹریفک کی نقل حمل بھی مختلف شاہراوں پر رکاوٹیں حائل ہو گئیں تھی،حالانکہ انتظامیہ نے برفباری کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے ہی تیاریاں مکمل کر لی تھی۔
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکزیکٹیو انجنئیر اننت ناگ سید اشفاق نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے حدود میں جتنی بھی رابطہ سڑکیں ہیں، ان پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر سڑکوں سے برف کو صاف کیا گیا ہے، تاہم کچھ پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے عملہ سمیت مشینریز کو کام پر لگا دیا گیا ہے، تاکہ تمام علاقہ کی رابطہ سڑکوں کو قابل آمدورفت بنایا جائے ۔
مزید پڑھیں: بھاری برفباری کے بعد کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 19 فروری سے 21 فروری تک وادی میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ 21 فروری کی دوپہر کے بعد مجموعی طور موسم میں بہتری آگئی ہے۔