سرینگر (جموں و کشمیر): وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے کھلن مرگ میں جمعرات کو بھاری بھر کم برفانی تودا گر آیا جس نے غیر ملکی اسکائرز کے ایک گروپ کو اپنی زد میں لے لیا۔اس بیچ انتظامیہ ، فوج اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران برف میں پھنسے نصف درجن کے قریب اسکائرز کو فوری طورپر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔اس حادثہ میں ایک مقامی گائیڈ زخمی ہوا ہے ، سجس کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں ایک نجی ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا،جس کے ذریعے سے لاش کو گلمرگ پہنچایا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک غیر ملکی اسکئیر کو پینتالیس منٹ کی مشقت کے بعد معجزاتی طور پر زندہ بچایا گیا۔یہ برفانی تودا ایسے وقت میں آیا جب گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چوتھا ایڈیش جاری ہے ۔ اس ایونٹ میں ملک کے مخلتف ریاستوں اور یوٹی کے تقریبا 400 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
وہیں برفانی تودے گرآنے کے بعد کھلاڑی کے گھر والے پریشانی میں مبتلا ہوئے ہے اور وہ اپنے بچوں کی بارے میں دریافت کرنے لگے۔اس پیچ جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کی سیکریٹری نزہت گل نے بتایا کہ برفانی تودے کے گرآنے سے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تودا ایونٹ کے مقام سے تقیبا 5 کلو میٹر دور آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے ایونٹ میں جو کھیل مقابلے ہونے تھے وہ خوش اسلوبی سے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے کھلاڑی محفوظ ہیں اور اپنے اپنے قیام گاہوں میں قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے گھر والوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کھلاڑی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواں انتظامات کیے گئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل موسم سازگار رہنے کی صورت میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے کھیل مقابلے حسب معمول جاری رہے گے۔
مزید پڑھیں:
- گلمرگ میں برفانی تودا گر آنے سے روسی اسکائیر ہلاک، 6 دیگر کو بچایا گیا
- گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک غیرملکی سیاح ہلاک
اس سے قبل جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر کو گلمرگ کے کھلن مرگ علاقے میں گر آنے والے برفانی تودے سے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں اسکائی اور سنوبورڈ میں حصہ لینے والے کھلاڑی متاثر نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ضروری احتیاطی اقدام کئے گئے ہیں۔