ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ میں ’غیر معیاری سکی انفراسٹرکچر‘ پر عمر عبداللہ کا حکومت پر طنز - گلمرگ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں اسکیینگ کا بنیادی ڈھانچہ ویسا ہی ہے، جیسا ان کے دور حکومت میں تھا، اس کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

گلمرگ میں ’غیر معیاری سکی انفراسٹرکچر‘ پر عمر عبداللہ کا حکومت پر طنز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 5:19 PM IST

گلمرگ میں ’غیر معیاری سکی انفراسٹرکچر‘ پر عمر عبداللہ کا حکومت پر طنز

گلمرگ (جموں و کشمیر): ’’عالمی شہرت یافتہ گلمرگ اسکینگ کے لیے کسی جنت سے کم نہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے گلمرگ کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے حوالہ سے گزشتہ ایک دہائی کے دوران کچھ نہیں کیا گیا، نیشنل کانفرنس کے دور حکومت میں بنائے گئے انفراسٹکچر میں کچھ بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔‘‘ عمر عبداللہ نے باتوں کا اظہار گلمرگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ عمر عبداللہ گزشتہ روز سے گلمرگ میں ہے اور سماجی رابطہ گاہ پر اسکینگ اور برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں ’’کھیلو انڈیا ونٹر گیمز‘‘ کا آج سے آغاز ہوا، وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ بھی یہاں اسکینگ کر رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے جہاں ایک طرف گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے مرکزی سرکار سمیت ایل جی انتظامیہ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’گلمرگ آ کر اسکینگ کرنے کا تجربہ ہی الگ ہے۔ لیکن یہاں کے اسکینگ ڈھانچے میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی ہے۔ ابھی بھی ویسا ہی ہے جیسا 2014 میں ہم نے (این سی سرکار نے) چھوڑا تھا۔‘‘ عمر عبداللہ نے گلمرگ میں بنیادی ڈھانچے پر حیرانگی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’گلمرگ میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اپگریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ میں گزشتہ دو دن سے یہاں اسکینگ کر رہا ہوں اور ایسا ایک بھی موقع نہیں تھا کہ جب گنڈولہ بیچ راستے میں نہ رکا ہو۔‘‘

مزید پڑھیں: برف سے گلمرگ میں آئی جان

عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں گلمرگ کے لیے جو تعمیری کام ہوا، اس کے بعد سے تعمیری سرگرمیاں انجام نہیں دی گئیں۔ عمر نے کہا: ’’ہمارے دور حکومت میں روپ وے بنایا گیا، اب بھی وہی ایک روپ وے ہے، بنیادی ڈھانچے خاص کر اسکینگ کے لیے عالمی معیار کا ڈھانچی نہیں بنایا گیا، اسی وجہ سے انٹرنیشنل کھلاڑی کشمیر کے بجائے وسطی ایشیا کے ممالک میں اسکینگ کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘‘ عمر نے مزید کہا: ’’مجھے خوشی ہے کہ کھیلو انڈیا کے دوران ہمارا (نیشنل کانفرنس دور حکومت کا) بنایا ہوا ڈھانچہ ہی استعمال ہو رہا ہے۔ مرکز سے گزارش ہے کہ وہ اس میں بہتری لائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.