جموں: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے) نے جمعہ کو جموں خطے کے مختلف اضلاع میں چھاپے ماری کی۔ یہ چھاپے ماری جموں اضلاع کے سات مقامات پر پاکستان کی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی سازش کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر کی گئی۔
غور طلب ہو کہ انسداد عسکریت پسند ایجنسی کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیموں نے بیک وقت ڈوڈہ ضلع میں تین، ضلع ریاسی میں دو، رامبن ضلع میں ایک اور جموں میں ایک مقام پر صبح کے وقت تلاشی لی۔
یہ بھی پڑھیں:
- الیکشن کمیشن کے ساتھ توقعات وابستہ نہیں، عمر عبداللہ
- اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر حد بندی کا اثر
واضح رہے کہ یہ چھاپہ مار کاروائی اسٹیٹ انویسٹگیسن ایجنسی نے جموں میں درج ایک کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی۔ جس کا مقصد مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے کیڈر اور اوور گراؤنڈ ورکرز، ان سے وابستہ افراد کے ذریعے رچی گئی مجرمانہ سازش کو بے نقاب کرنا، عسکریت پسندی سرگرمیوں کو ختم کرنا ہے۔