سونمرگ (جموں و کشمیر): سونمرگ کے شٹکڑی رابطہ سڑک کی خستہ حالی کو لےکر لوگوں نے مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق، یہ سڑک کافی عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس سے مقامی لوگوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
مقامی لوگوں نے سکایت کی کہ سڑک کے مسائل کے علاوہ، بچوں کے لیے مناسب کھیل کے میدان بھی نہیں ہے جس کو لےکر کئی بار ذمہ داران سے اس بارے میں بات بھی کی گئی ہے۔ مگر ابھی تک اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ بچے ملک کا اور ہمارا مستقبل ہیں اس لئے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ین کی نشو نما کا خاص خیال رکھیں۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے بچوں کے پاس کھیلنے کے لئے کوئی میدان نہیں ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ یہاں پر فوڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے قائم کیا گیا راشن گھاٹ بھی بند رہتا ہے جس سے رہائشیوں کو راشن لانے کے لئے سونمرگ جانا پڑتا ہے۔ ان لوگوں نے اجتماعی طور پر کمپنی سے اپیل کی ہے کہ وہ کھیل کے میدان کی تعمیر اور رابطہ سڑک کی مرمت کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ زیڈ مور ٹنل کا ساڑھے چھ کلو میٹر کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے اور اسے 15 ستمبر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گیا، جس سے سیاحتی مقام سونمرگ تک سال بھر رسائی ممکن ہوگی۔ انہوں نے حکام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شٹکڑی رابطہ سڑک کی جانب بھی فوری کارروائی کی جائے تاکہ ہماری روزمرہ کی مشکلات کو کم کیا جا سکے اور ہمارے گاؤں میں رہنے کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: