ETV Bharat / jammu-and-kashmir

درجنوں ’باغی‘ لیڈران و کارکنان انجینئر رشید کی پارٹی میں شامل - DDC Members Join AIP - DDC MEMBERS JOIN AIP

اسمبلی انتخابات کے لیے پی ڈی پی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری کیے جانے سے ناراض کارکنان و لیڈران پارٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ دنوں مزید لیڈران پی ڈی پی کو ترک کرکے انجینئر رشید کی اے آئی پی میں شامل ہونگے۔

درجنوں ’باغی‘ لیڈران و کارکنان انجینئر رشید کی پارٹی میں شامل
درجنوں ’باغی‘ لیڈران و کارکنان انجینئر رشید کی پارٹی میں شامل (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 20, 2024, 9:41 PM IST

متعدد ڈی ڈی سی ممبران اے آئی پی میں شامل (ETV Bharat)

اننت ناگ: اسیر رکن پارلیمنٹ عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی زیر قیادت جموں کشمیر عوامی اتحاد پارٹی (AIP) سے وابستہ لیڈران و کارکنان نے منگل کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی میں شامل ہوئے افراد کا خیر مقدم کیا۔ عوامی اتحاد پارٹی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سمیت دیگر جماعتوں سے علیحدہ ہوئے لیڈران و کارکنان نے انجینئر رشید کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے ڈی ڈی سی چیئرمین ہربخش سنگھ، پہلگام سے خادم اور کاکہ پورہ، پلوامہ سے عبدالقیوم نے اے آئی پی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان لیڈران کی AIP میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران اے آئی پی کے ترجمان فردوس بابا سمیت دیگر لیڈران و کارکنان نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا، جس میں کشمیر بھر کے تمام اسمبلی حلقوں میں امیدوار میدان میں اتارنے کے اپنے ارادے پر زور دیا گیا۔

بابا نے انجینئر رشید کی رہائی کی مانگ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کوششیں جاری ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ جلد ہی انجینئر رشید کو پے رول پر رہا کیا جائے گا، تاکہ وہ آئندہ انتخابی مہم میں شامل ہو کر پارٹی کی ساخت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔‘‘

واضح رہے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی اتھل پتھل شروع ہو چکی ہے۔ کانگریس پارٹی نے ریاستی صدر وقار رسول کو معذول کرکے سابق رکن اسمبلی و رکن پارلیمان طارق حمید قرہ کو ان کی جگہ تعینات کیا ہے۔ وہیں نیشنل کانفرنس نے بھی سرینگر میں گزشتہ روز اپنا منشور منظر عام پر لایا اور پی ڈی پی نے بھی اپنے امیدواروں کے نام مشتہر کیے۔ پی ڈی پی کی جانب سے انتخابی امیدواروں کا نام شائع کرنے کے ساتھ ہی پارٹی سے درجنوں کارکنان و لیڈران پارٹی سے مستعفی ہوئے جن میں سابق ایم ایل اے اعجاز میر، پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری اور ترال سے ڈی ڈی سی چیئرمین ڈاکٹر ہربخش سنگھ بھی شامل ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید لیڈران و کرکنان پی ڈی پی سے علیحدہ ہوکر اے آئی پی میں شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی میں بغاوت، منڈیٹ نہ ملنے پر جنوبی کشمیر کے کئی لیڈر باغی - Revolt in PDP

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.