کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سات سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان ملازمین کو یہ سزا لوک سبھا انتخابات سے متعلق تربیتی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی پاداش میں دی گئی۔
دراصل عنقریب منعقد ہونے جا رہے لوک سبھا انتخابات میں انتخابی ڈیوٹی کی بحسن خوبی ادائیگی کے لیے متعلقہ سرکاری ملازمین کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد گیا تھا۔ اس کیمپ میں سات سرکاری ملازمین نے شرکت نہیں کی جس پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ضلع الیکشن افسر نے لوک سبھا ان سات ملازمین کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ اس معاملے کی تحقیقات ڈپٹی الیکشن افسر کو سونپ دی گئی ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک دن میں رپورٹ پیش کریں۔
بتایا جاتا ہے کہ، PO اور P-1 پولنگ اہلکاروں کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سات ملازمین تربیت کے لیے نہیں آئے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع الیکشن افسر ڈاکٹر دیونش یادو نے ان تمام اہلکاروں کی معطلی کا حکم جاری کر کے ڈپٹی الیکشن افسر کے دفتر سے منسلک کر دیا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں وہاں خدمات انجام دینی ہوں گی۔ معطل ملازمین میں الطاف حسین، مانک کمار، رشی سنگھ، سندیپ کمار آنند، محمد رمضان، ارشد حسین اور انعام الحق شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: راجیش ڈوگرہ قتل کیس، سب انسپکٹر معطل
ریاسی میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسکول ٹیچر معطل
ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز اننت ناگ معطل جبکہ پروجیکٹ منیجر کپواڑہ کو منسلک کر دیا