ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آئی ایس ایف کے سکریٹری سریش کمارنے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا - Suresh Kumar Gupta visited pulwama

آئی ایس ایف کے سکریٹری سریش کمارگپتا نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے پلوامہ میں واقع سرکٹ ہاؤس میں عوامی دربار میں شرکت کی۔ لوگوں کی شکایت سنی اور ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دیانی کرائی۔

آئی ایس ایف کے سکریٹری سریش کمارنے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا
آئی ایس ایف کے سکریٹری سریش کمارنے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 7:59 PM IST

پلوامہ: پارلیمانی انتخابات ختم ہوچکے ہیں اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے حتم ہونے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات سننے کے لیے عوامی دربار پروگرام کا انعقاد دوبارہ شروع کردیا ہیں۔

آئی ایس ایف کے سکریٹری سریش کمارنے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا (etv bharat)

اس سلسلے میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضلع انتظامیہ پلوامہ نے سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سیکرٹری سریش کمار گپتا آئی ایف ایس نے کی۔ عوامی دربار کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، اے سی ڈی پلوامہ ڈاکٹر پیرزادہ فرحت اور ضلع انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد ضلع کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات کو سننا اور ضلع میں مرکزی سرکار معاونت والے اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا تھا۔سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں عوامی دربار کے دوران ضلع کے مختلف محکموں کی طرف سے سٹال بھی لگائے گئے اور سکریٹری نے سٹال کا معائنہ کیا تاکہ ضلع میں محکمہ کی طرف سے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ عوامی دربار میں ضلع کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی اور اپنی شکایات اور مطالبات سیکرٹری کے سامنے رکھے۔ سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے انہیں یقین دلایا کہ تمام مطالبات اور شکایات کا جلد از جلد ازالہ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ریاسی حملہ یہاں افراتفری پھیلانے کی ناپاک کوشش: منوج سنہا - Reasi Attack

اس موقع پر سکریٹری سریش کمار گپتا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں کئی اسکیمیں عوام تک پہنچی ہے جن سے انہیں فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس طرح سے سرکاری اسکیموں سے فاعدہ اٹھانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.