ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تمباکو نوشی کے خلاف قانون پر سختی سے پابندی کی جائے۔ سیکرٹری صحت وطبی تعلیم - WHO Tobacco Control Policy

Secretary Health and Medical Education: سیکرٹری صحت وطبی تعلیم نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے خلاف قانون کو سختی سے عملایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ سے اس گندگی کو پاک وصاف کرنے کے لیے سگریٹ نوشی کے خلاف قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جانا ضروری ہے۔

Secretary Health and Medical Education said The law against smoking should be strictly enforced
تمباکو نوشی کے خلاف قانون پر سختی سے پابندی کی جائے۔ سیکرٹری صحت وطبی تعلیم (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 1:25 PM IST

سرینگر: محکمۂ صحت کشمیر نے تمباکو کے استعمال کی روک تھام اور وادی کے تمام اسکولوں میں تمباکو سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے (TOFEI) کے تمام رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے اور مذکورہ گائیڈ لائنز کے بورڈ نصب کرنے پر زور دیا ہے۔ محکمہ نے 31 مئی کو منعقد ہونے والے تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن سے قبل ایک مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ نوجوانوں خاص کر طلبہ کو تمباکو نوشی کے استعمال سے روکا جا سکے اور استعمال کرنے والوں کو اس بدعت سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ قومی تمباکو کنٹرول پروگرام (NTCP) نے کہا کہ سکریٹری صحت و طبی تعلیم مذکورہ پروگرام کے تحت عملائے جارہے اقدمات کو عملانے پر سنجیدہ ہیں اور انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کو سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ یعنی (COTPA) اور اس کے مختلف سیکشنز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں وکشمیر حکومت کا ڈبلیو ایچ او تمباکو کنٹرول پالیسی کے نفاذ کے لیے بااختیار کمیٹی کی تشکیل کا حکم - WHO Tobacco Control Policy

تمباکو نوشی کے عالمی دن کے لیے اس سال کا تھیم ہے "بچوں کو تمباکو کے استعمال سے دور رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ صحت کشمیر نے تمام تعلیمی اداروں میں ان کو سائن بورڈز نصب کرنے کے لیے کہا ہے جو ToFEI کے رہنما خطوط کی تعمیل کے لیے لازمی ہیں۔ اسکولوں میں جانکاری کے حوالے سے سائن بورڈ لگائے جائیں گے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو احاطہ میں تمباکو کے استعمال پر متنبہ کیا جا سکے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ToFEI کے رہنما خطوط پر مکمل طور پر عمل کیا جائے اور اسکولوں کے گرد ونواح کی دیگر سرگرمیوں پر بھی سختی سے نگرانی کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے حال ہی میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کے ساتھ ایک میٹنگ کی تاکہ رہنما خطوط کا جائزہ لیا جا سکے۔ میٹنگ میں تمام چیف ایجوکیشن افسران اور محکمۂ تعلیم کے نوڈل آفیسر اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایسے میں تمباکو کے عالمی دن سے قبل آگہی کے طور پر اسکول میں تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات پر مختلف پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس مییں ڈرائنگ اور کوئز وغیرہ پروگرام بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.