ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں عوامی دربار کا انعقاد - ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ

baramulla public outreach programmeبارہمولہ میں سیکریٹری، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی زیر صدارت منعقدہ عوامی دربار کے دوران مختلف محکمہ جات نے اسٹالز نصب کیے تھے۔

بارہمولہ میں عوامی دربار کا انعقاد
بارہمولہ میں عوامی دربار کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 6:26 PM IST

بارہمولہ میں عوامی دربار کا انعقاد

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منعقدہ عوامی دربار میں سیکریٹری، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے عوامی وفود سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی، منگا شیرپا اور ضلع کے دیگر افسران کے ہمراہ نصب کیے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ عوامی دربار کا انعقاد ڈاک بنگلو میں کیا گیا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ عوامی وفود، منتخب عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران سید عابد رشید نے حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران سے تفصیلات معلوم کیں۔ دربار میں شریک عوامی وفود کے نمائندوں نے عوام کو درپیش مشکلات سے چیئرنگ آفیسر کو آگاہ کیا۔ سید عابد رشید نے عوامی مطالبات کے فوری ازالے کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں: رامبن کے بٹوٹ میں عوامی دربار کا انعقاد

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہیلتھ سیکریٹری نے کہا کہ عوامی دربار کے انعقاد کا اصل مقصد گورننس کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے حکام اور عوام کے مابین راست گفتگو ہوتی ہے اور عوام کی ضروریات کا اندازہ بہتر انداز اور کم وقت میں لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات خاص کر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالہ سے فوری احکامات صادر کئے گئے تاہم بعض ایسے معاملات جن میں وقت لگ سکتا ہے، کے بارے میں لوگوں کو یقین دلایا گیا کہ ایسے معاملات بھی مستقبل قریب میں حل کیے جائیں گے۔ بعد ازاں ڈاکٹر عابد رشید نے مستحقین میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے ایشو کی گئی سیکشن لیٹرز، گولڈن کارڈز اور سمیت دیگر اسناد تقسیم کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.