رامبن: مرکز زیر انتظام یوٹی کمشنر سیکریٹری جزل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ شری سنجیو ورما نے پہاڑی ضلع رامبن کے بلاک بٹوٹ میں ایک عوامی دربار کی قیادت کی۔ عوامی دربار میں مقامی باشندوں کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقعے پر ضلع انتظامیہ رامبن کی جانب سے سے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن بصیر الحق چودھری کی نگرانی میں منعقدہ میگا عوامی دربار میں مقامی لوگوں نے اپنے مسائل کو اجاگر کیے۔ اس دوران ڈی ڈی سی چیرپرسن ڈاکٹر شمشاد شاہ اپنے ڈی ڈی سی ممبران اور عام شہریوں کے ہمراہ موجود تھیں۔ کمشنر سیکریٹری نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیوں اور ترقیاتی قومی ع ترقیاتی پروجیکٹوں تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ضلع رامبن کی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھنے کے لیے کمیونٹی سے فعال شمولیت کو فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو بٹوٹ میں جزل بس اسٹینڈ، شاپنگ کمپلیکس اور سیاحتی استقبالیہ مرکز کی ترقی کے علاوہ روزگار کے مواقع فراہم کر نے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: آری پل ترال میں ایک روزہ ہینڈی کرافٹس جانکاری کیمپ کا اہتمام
اس موقعے پر مقامی عوامی نمائندوں نے بٹوٹ کے لیے سب ڈویژن کا درجہ دینے کی بھی مانگ کی۔ انہوں نے زمین کی الاٹمنٹ اور صحت کی دیکھ بھال کی بہتر سہولیات کی فراہمی جیسے حالیہ اقدامات کے لیے کمیونٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔