ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں پُرانی دشمنی کی وجہ سے دو خاندانوں کے درمیان جھڑپ، کئی افراد زخمی

Scuffle between two groups in jammu پولیس کے مطابق گاجنسو پولیس چوکی کے تحت کارلوپ گاؤں میں حجام کی دکان پر دو گروپوں کے درمیان پُرانی دشمنی کی وجہ سے لڑائی ہوئی، جس میں دونوں گروپ کے افراد بھری طرح زخمی ہوگئے۔ معاملے کی نسبت سے پولیس نے مخلتف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس
جموں و کشمیر پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 10:43 PM IST

جموں: جموں مڈھ کے کرلوپ گاؤں میں پُرانی دشمنی کی وجہ سے دو خاندانوں کے افراد اور ان کے ساتھیوں نے ایک دوسرے پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ تصادم میں ایک گروپ کے 4 جبکہ دوسرے گروپ کے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو جی ایم سی جموں میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت سے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گاجنسو پولیس چوکی کے تحت کارلوپ گاؤں میں حجام کی دکان پر دو گروپوں کے درمیان پُرانی دشمنی کی وجہ سے لڑائی ہوئی، جس میں دونوں گروپ کے افراد بھری طرح زخمی ہوگئے۔

پریتم لال کی طرف سے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح اس کا بیٹا کرلوپ میں واقع ایک حجام کی دکان پر اپنے بال کٹوانے گیا تھا۔ اس دوران کرلوپ کے رہنے والے تین نوجوان امیت بھگت، روہت بھگت اور سنجے بھگت دکان میں آئے اور حجام سے لڑنے لگے۔ اس دوران وہاں موجود ان کے بیٹے لیویش رائنا نے مداخلت کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد تینوں نے لیوش رائنا کے ساتھ دھکے مارنا شروع کر دیا۔

اس واقعے کے بعد لاویش نے اپنے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی گھر والے موقع پر پہنچ گئے اور دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا اور کچھ ہی دیر میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ اس دوران لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

آپسی جھگڑے کے دوران لاویش رائنا، ہریش رائنا، رجت رائنا، پریتم لال زخمی ہوگئے۔دوسری جانب بچاؤ کے لیے آئے جوگندر پال، شیلو دیوی، رام پیاری، گورو، بشن داس، مدن لال بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو گجنسو پولیس چوکی پہنچا گیا جہاں پولس نے اسے دو پولس اہلکاروں کے ساتھ علاج کے لیے مڈھ ہسپتال بھیج دیا۔

علاج کے لیے اسپتال جانے والے دو گروپوں میں پھر تصادم ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جب پریتم لال اور اس کے اہل خانہ کو علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تو اسپتال میں علاج کے لیے پہلے سے موجود دوسرا گروہ کے 2 درجن دیگر لوگوں کے ساتھ وہاں موجود تھا۔ جیسے ہی پریتم لال اور ان کے اہل خانہ پہنچے، ان پر دو درجن نوجوانوں نے پریتم لال اور ان کے خاندان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے مڈھ اسپتال میں افرا تفری مچ گئی ۔

اطلاع ملتے ہی ڈومنہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم اس دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ دونوں گروپوں کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام میں آپسی جھڑپ میں ایک شخص ہلاک

پولیس کے مطابق اس تصادم میں دو خواتین سمیت کُل 10 افراد زخمی ہوئے ہیںگجنسو چوکی کے انچارج آدرش ٹھاکر کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان پُرانی دشمنی تھی۔پُرانا کیس کچھ عرصہ پہلے ختم ہوا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.