سرینگر (جموں کشمیر) : دس روزہ گرمائی تعطیلات کے بعد کشمیر کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع ہو گئی ہیں۔ ایسے میں 8 جولائی کو اعلان کردہ اسکولوں کی گرمائی تعطیلات گزشتہ روز یعنی 17جولائی کو ختم ہوئیں جس کے بعد کشمیر صوبے کے سبھی اسکول بشمول صوبہ جموں کے ’ونٹر زون‘ اسکول دوبارہ سے کام کاج لیے کھل گئے ہیں۔
جمرات کی صبح خوشگوار موسم کے درمیان بچوں کو جوش و خروش کے ساتھ اسکولوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ جو اپنے ساتھی طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مل رہے تھے۔ بہت سے طلباء نے اسکول واپس آنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اسکول دوبارہ کھولے جانے سے قبل حکومت نے تمام اداروں کے سربراہان کو ایک جامع صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ حکام نے کلاس رومز، بیت الخلا وغیرہ کی مکمل صفائی ستھرائی پر زود دیا تھا تاکہ طلباء کے لیے حفظان صحت کے ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
ادھر، گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری شدید گرمی کے بیچ جمعرات کی صبح سرینگر سمیت کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ جس سے گرمی کی شدت سے قدر ے راحت نصیب ہوئی۔ واضح رہے کشمیر کے اسکولوں میں 8 جولائی کو 10 روز گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جو گزشتہ روز بدھ کو یعنی 17 جولائی کو اختتام ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسکول کھلنے سے بچوں کے چہروں پر خوشی