ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پامپور سڑک حادثہ میں اسکول بس ڈرائیور کی موت - Road Accident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 5:55 PM IST

Pampore Road accident پامپور کے لدھو علاقہ میں اتوار کو ایک سڑک حادثہ میں اسکول بس ڈرائیور کی موت موقع ہوئی۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ فردوس احمد شاہ ولد جلال الدین شاہ ساکن نیام صاب لدھو پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔

school-bus-driver-dies-in-pampore-road-mishap
پامپور سڑک حادثہ میں اسکول بس ڈرائیور کی موت

پامپور(پلوامہ): ضلع پلوامہ کے نیام صاب لدھو پانپور علاقہ میں آج ایک دلدوز سڑک حادثہ میں اسکول بس ڈرائیور ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لدھو پانپور علاقہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پیدا ہوا جبکہ ایک ایک سکول بس زیر نمبر JK13C- 0874 ڈرائیور کے قابو سے اچانک باہر ہوکر ایک گہری کھائی مین جاگری۔ اس حادثہ میں اسکول بس کا ڈرائیور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
اگر چہ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور پہنچایا ہے، تاہم اسے ڈاکٹروں نے وہاں مردہ قرار دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اسکول بس یہگاڑی نیام سے لدھو کی طرف آ رہی تھی کہ اچانک یہ سڑک سے گر کر ایک گہری کھائی میں جاگری، جس وجہ سے ڈراٸیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گٸ ہے۔متوفی ڈرائیور کی شناخت فردوس احمد شاہ ولد جلال الدین شاہ ساکنہ نیام صاب لدھو پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں میڈیکل آفسر پانپور ڈاکٹر محمد اشرف نے بات کرتے ہوئے بتایا یہ حادثہ نیام صاب علاقے میں پیش آیا ہے جس میں ایک تیس سالہ ڈرائیور کو اسپتال لایا گیا تھا تاہم اسپتال پہنچنے پر وہ دم توڑ چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.