ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایس بی آئی کی جانب سے کسانوں کے لیے آگاہی پروگرام کا انعقاد - sbi farmers awareness proggramme

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں سرکاری اسکیموں کے بارے میں کسانوں کو جانکاری دی گئی۔

ایس بی آئی انڈیا کے ذریعہ کسانوں کیلئے آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 11:15 AM IST

Updated : Mar 18, 2024, 12:35 PM IST

ایس بی آئی کی جانب سے کسانوں کے لیے آگاہی پروگرام کا انعقاد

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ڈاک بنگلہ میں آج اسٹیٹ بینک کی جانب سے کسانوں کے لیے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سوپور رفیع آباد اور زنگیر علاقے سے وابسطہ کسانوں اور فروٹ گروورس نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں سوپور فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد کے علاوہ سوپور کے مختلف ارکان نے شمولیت کی۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈپٹی مینیجر موجود تھے۔ اس پروگرام کے ابتدائی خطاب میں کسانوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس دوران اسٹیٹ بینک اف انڈیا کے افسر نے بتایا کہ سرکار کی طرف سے کسانوں کے لئے کئی اسکیمیں بنائی گئی ہیں اور اس سے مستقبل میں ان لوگوں کو کافی فائدہ مل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایس بی آئی کو چوتھے سہ ماہی کے دوران 3,581 کروڑ کا منافع
انہوں نے کہا کہ اگر ہم سوپور قصبہ کی بات کریں تو یہ کافی اہم شہر ہے۔ کیونکہ یہاں پر زیادہ تر لوگ تجارت سے وابستہ ہے اور ایشیا کی دوسری سب سے بڑی پھل منڈی سوپور میں ہے اور یہاں سے ہر سال کروڑوں کی تجارت ہوتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کسان اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اسکیموں سے مستفید ہوں تاکہ کل کو وہ اور زیادہ منافع کما سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک لوگوں کے مفاد کے لیے بنا ہے اور ہم اس قسم کے پروگرام مستقبل میں مسلسل جاری رکھیں گے، تاکہ جو ہمارے صارفین ہے ان کو فائدہ مل سکے۔

Last Updated : Mar 18, 2024, 12:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.