ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: راجناتھ سنگھ - Holi Celebration 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 5:55 PM IST

Rajnath Singh in Leh وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سخت چیلنجز کے باوجود بھی لداخ کے اونچے پہاڑی علاقوں میں فوجی جوان اپنی خدمات نہایت ہی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

Etv Bharat
سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: راجناتھ سنگھ

سرینگر: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ موسمی خرابی کی وجہ سے اتوار کو سیاچن سرحد پر نہیں پہنچ پائے، جہاں ان کو تعینات فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہولی کا تہوار منانا تھا، تاہم انہوں نے لیہہ قصبہ میں ہی فوجی اہلکاروں و افسران کے ساتھ یہ تہوار منایا۔ وزیر دفاع آج صبح لیہہ قصبہ پہنچے جہاں ان کو سیاچن کے سرد ترین سرحد پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہولی منانے کا پروگرام تھا، لیکن موسم کی خرابی کے باعث مذکورہ وزیر نے لیہہ میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ یہ تہوار منایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تہوار منانے کے بعد وزیر دفاع نے فوجی اہلکاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمت اور وطن کی محبت سے ہی ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں اور عام لوگ امن و چین کی سانس لے پارہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگرچہ سرحدوں پر کچھ غیر یقینی واقعات پیش آتے ہیں، لیکن فوجی اہلکاروں کی ہمت و حوصلہ اور جذبے سے ملک محفوظ ہے اور پھل پھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا پورا وطن فوجی اہلکاروں کا مشکور و ممنون ہے۔

مزید پڑھیں: راج ناتھ نے لیہہ میں فوجیوں کے ساتھ ہولی منائی

وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کی سرحدیں کافی وسیع ہے اور کچھ سرحدوں پر غیر معمولی واقعات پیش آتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی وطن ترقی کر رہا ہے۔وزیر دفاع کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف نے اہلکاروں کے ساتھ رنگوں کے تہوار کو منایا اور ایک دوسرے کو اس تہوار کی مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.