ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد - روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد

Road Safety Month in Baramulla: ضلع بارہمولہ کے سوپور میں 35 ویں قومی روڈ سیفٹی مہینے کے سلسلے میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (اے آر ٹی او) نے آج ٹرائل گراؤنڈ سوپور میں روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔

سوپور میں  روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 12:10 PM IST

سوپور میں روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

سوپور: ضلع بارہمولہ کےسوپور میں منعقدہ قومی روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا مقصد عام لوگوں اور ڈرائیوروں کو محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت اور ٹریفک قوانین کی پابندی سے آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران دو سو سے زائد ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے مختلف اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر معظم علی نے ٹریفک کے مختلف قوانین کی اہمیت پر زور دیا اور معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ٹریفک کے بہتر انتظام اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کریں۔

اس دوران آگاہی پروگرام میں Signature campaign کا آغاز بھی کیا گیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے ٹرائلز میں حصہ لینے والوں نے ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک سیفٹی کے ضوابط پر عمل کرنے کا عہد کیا گیا۔ اس سلسلے میں اے آر ٹی او نے کہا کہ یہ مہم ہر ایک کے لیے سڑک کی حفاظت کو ترجیح دینے کے لیے ایک یاد دہانی کا کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجپورہ الیون نے گڈ پورہ پریمیئر لیگ کا فائنل جیت لیا

اے آر ٹی او بارہمولہ معظم علی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اگرچہ ڈرائیونگ کے رویے کو تبدیل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے لیکن ہم کو امید ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوگئے۔ اے آر ٹی او دفتر بارہمولہ سڑک کے محفوظ ماحول کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتا رہتا ہے اور اس طرح کے بیداری پروگرام کمیونٹی کے اندر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا کلچر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.