ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خراب موسم کے پیش نظر آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان ری شیڈول

Class 8th Examination خراب موسمی صورتحال کے پیشن نظر جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے سالانہ امتحان میں ردوبدل کیا ہے اب یہ امتحان 13 مارچ سے شروع ہوں گے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 4:58 PM IST

Etv Bharatrevised-date-sheet-for-class-8-exams-issued-in-kashmir
خراب موسم کے پیش نظر آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان ری شیڈول

سرینگر (جموں و کشمیر): محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ موسمی ایڈوائزری کے پیش نظر، جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (جے کے ایس سی ای آر ٹی) نے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نئی امتحانی تاریخوں کا اعلان ہفتہ کو جے کے ایس ای آر ٹی کے ذریعے کیا گیا۔ نئے امتحانی ٹائم ٹیبل کے مطابق، سافٹ زونز میں امتحانات اب 13 مارچ سے شروع ہوکر 2 اپریل کو اختتام ہونگے۔

revised-date-sheet-for-class-8-exams-issued-in-kashmir

امتحانات کو دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے خطے میں اسکولی بچوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات میں دو دن کی حالیہ توسیع کی روشنی میں آیا ہے۔یاد رہے کہ ابتدائی طور پر آٹھویں جماعت کے امتحان 5 مارچ سے شروع ہونے والے تھے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے یکم مارچ کو جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی برفباری کی پیش گوئی کی تھی، اس دوران بالائی علاقوں میں بھارت برفباری کی پیش گوئی کی گئی۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کے ہارڈ زونز میں سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے موسم کے انتباہ کے جواب میں طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع اور جے کے ایس سی ای آر ٹی کی طرف سے 8ویں جماعت کے امتحانات کے بعد دوبارہ شیڈولنگ ان احتیاطی اقدامات کا حصہ ہیں، تاکہ موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے ممکنہ رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.