ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ناقص نکاسی نظام سے وائلو کے باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ - lack of drainage system at Vailoo - LACK OF DRAINAGE SYSTEM AT VAILOO

اننت نناگ میں واقع 244 نمبر قومی شاہراہ سے متصل گاوں وائلو اور اس کے اطراف میں ناقص ڈرینج نظام کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام لگایا۔

ناقص نکاسی نظام سے وائلو کے باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ
ناقص نکاسی نظام سے وائلو کے باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 4:58 PM IST

ناقص نکاسی نظام سے وائلو کے باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ (etv bharat)

اننت ناگ: وائلو اور اس کے اطراف لے گاوں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ناقص ڈرینج سسٹم کی وجہ سے ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انتظامیہ سے ڈرینج سسٹم کو بہتر بنانے کی اپیل کی گئی لیکن انہوں نے اس پر کبھی کوئی توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہاکہ راہگیروں کو سڑکوں پر چلنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نمازیوں کو مسجد تک جانے کے لئے گندے پانی سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔ نالے کے گیندے پانی کے 244 نمبر قومی شاہراہ پر جما ہونے کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ گاون سے نکلنے والے ڈرینیج کا سارا پانی نیشنل ہائی وئے کے اوپر سے بہتا ہے جس سے مذکورہ سڑک کی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔ شاہراہ سے گزر نے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ جنگلات کے بیچوں بیچ واقع ہے جس کے نتیجے میں یہ علاقہ عموماً ٹھنڈا ہوتا ہے۔وہی چلہ کلاں کے دوران یہاں کا درجہ حرارت منفی سے نیچے چلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر متوقع بارشوں سے اہلن، گڈول میں سیلابی صورتحال - Defunct Drainage in Kokernag

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سخت سردی کی وجہ سے نالے کا پانی جم جاتاہے۔ نتیجتاً قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر پھسلن پیدا ہو جاتی ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عام لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈرینج سسٹم کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.