ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے رٹھسونہ کے مقامی باشندے جل شکھتی سے نالاں - Drinking water crisis in tral

ضلع پلوامہ کے ترال کے رٹھسونہ میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس معاملے پر مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 12:56 PM IST

ترال کے رٹھسونہ کے مقامی باشندے جل شکھتی سے نالاں
ترال کے رٹھسونہ کے مقامی باشندے جل شکھتی سے نالاں (etv bharat)

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی سے جہاں لوگ گرمی سے بے حال ہو رہے ہیں، وہیں مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت سے وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جنوبی کشمیر کے ترال کے رٹھسونہ میں مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی دور دور سے لانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو سخت مشکلات پیش آتے ہیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیم پر کام جاری ہے۔ تاہم کام سست رفتاری کے ساتھ چل رہا ہے، اس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قعلت پایی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوپور میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج -

تاہم اس حوالے محکمہ کے اسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجنیر گوہر احمد نے بتایا کہ ہم نے ٹرائل کی بنیاد پر کنکشن دینا شروع کیا ہے۔ پندرہ دنوں کے اندر اندر تمام فیملیز کو کنیکشن مل جائے گا، جس سے لوگوں کی پریشانی دور ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.