ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برقی رو کی عدم دستیابی کو لیکر ترال میں احتجاج - Electricity Problem - ELECTRICITY PROBLEM

Unscheduled Power Cuts: احتجاجیوں کے مطابق علاقے میں ٹرانسفارمر کی بار بار کی خرابی کو لیکر انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے مطابق ماہ رمضان کے متبرک ایام کے دوران انہیں گھپ اندھیرے میں رکھا جارہا ہے۔

residents-of-tral-protest-against-damaged-transformer
برقی رو کی عدم دستیابی کو لیکر ترال میں احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 10:46 PM IST

برقی رو کی عدم دستیابی کو لیکر ترال میں احتجاج

ترال(پلوامہ): رمضان المبارک کے ان متبرک ایام میں بھی ترال علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کو لے کر عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے اور اس حوالے سے کئی ایک دیہات میں لوگ شکایات کر رہے ہیں۔

ادھر آج نائیک محلہ ترال کی خواتین نے علاقے میں ٹرانسفارمر کی بار بار کی خرابی کے کو لیکر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین ترال نودل روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی نقل وحمل کو مسدود کیا۔ احتجاجی علاقے میں نئے اور اعلی صلاحیت والے بجلی ٹرانسفر کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ بار بار فیس میں اضافے کے باوجود انہیں برقی رو کے حوالے سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاجی خواتین نے کہا کہ بستی کا ٹرانسفامر بار بار خراب ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خرابیوں کے باوجود بھی ایک ہی ٹرانسفارمر کو بار بار نصب کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔

مقامی خواتین کے مطابق وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ان کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے اور بجلی فیس میں اضافہ بھی کیا گیا، لیکن ٹرانسفارمر بار بار خراب ہورہا ہے اور ان کو گھپ اندھیروں کا سامنا ہے اور اس لئے وہ احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگہ ڈارعلاقہ کے لوگوں کا بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج
اس دوران محکمہ بجلی کے اے ای ای، تحصیلدار ترال، اور ایس ایچ او ترال کی بر وقت مداخلت کے بعد احتجاج پُر امن طور پر ختم ہوا، جبکہ لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.