ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

ترال علاقے میں بجلی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر آری گام نامی بستی کے لوگوں نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ترال میں محکمہ بجلی کے خلاف سراپا احتجاج
ترال میں محکمہ بجلی کے خلاف سراپا احتجاج (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2024, 3:26 PM IST

Updated : Nov 1, 2024, 3:36 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : محکمہ بجلی صارفین کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کر رہا ہے تاہم جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع آری گام نامی بستی میں بجلی کی ابتر صورتحال کے سبب لوگ صدائے احتجاج بلند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ آری گام نامی بستی کے باشندوں کا کہنا ہے کہ بونہ محلہ، نامی بستی میں محکمہ بجلی نے 63کے وی ٹرانسفارمر نصب کیا ہے جو اکثر و بیشتر خراب رہتا ہے اور حد تو یہ ہےکہ پچھلے پندرہ روز میں یہ بجلی ٹرانسفارمر آٹھ مرتبہ خراب ہو چکا ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔

ترال میں محکمہ بجلی کے خلاف سراپا احتجاج (ETV Bharat)

احتجاج کر رہے لوگوں نے اس حوالے سے علاقے میں ایک بہتر صلاحیت والے ٹرانسفارمر کی مانگ کی ہے تاکہ سردی کے ان ایام میں انہیں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ بجلی عوام کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے کیونکہ بجلی نہ ہونے سے پورا نظام زندگی مفلوج ہوا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا کے مستقبل پر تاریکی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

احتجاج پر آمادہ ان لوگوں نے کہا کہ وہ بجلی فیس تو باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اب تک محکمہ ان کو بجلی فراہم نہیں کر پا رہا ہے۔ انہوں نے علاقے میں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر صلاحیت والے ٹرانسفارمر کی مانگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی فیس میں اضافہ نہیں ہوا: منوج سنہا، اضافہ ہوا: محکمہ بجلی - JK Power Tariff Hike

Last Updated : Nov 1, 2024, 3:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.