اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے لارنو اور اس سے ملحقہ علاقوں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ نالہ برنگی پر قائم پل خستہ حال ہے۔ اس سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ مرکزی معاونت والی اسکیم پردھان منتری گرام سڑک یوجنا نے علاقے میں کئی سال قبل لوگوں کی آمدورفت کے لئے نالہ برنگی پر لوہے کا پل تعمیر کیا گیا تھا٬ تاہم مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث مذکورہ پل کمزور ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 15 سے زائد علاقوں کے باشندے اس پل سے گزرتے ہیں۔ ڈرائیوروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پل کی حالت بہت خراب ہے۔کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔
مقامی باشندوں کا مزید کا کہنا ہے کہ آئے روز میڈیا کے ذریعہ مذکورہ پل کی خستہ حالت سے متعلق جانکاری ارباب اقتدار تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے بھی پل کی بار بار مرمت کرنے کے اقدامات اٹھاتے رہے ہیں٬ تاہم پل پر مال بردار گاڑیوں کی آمد رفت سے اس کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلرک کی ’غلطی‘ نے شہری کو چھ سال ملازمت سے دور رکھا
نمائندے نے پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر سید اشفاق احمد سے پل کے مسئلے کو لے کر فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے نمائندے کو یقین دلایا کہ مذکورہ پل کی موجودہ حالت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔