ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسپورٹس اسٹیڈیم کو جدید بنیادوں پر تیار کرنے کا مطالبہ - Pulwama Sports Stadium - PULWAMA SPORTS STADIUM

پلوامہ کے کھنڈی پورہ علاقے کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو جدید بنیادوں پر تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپورٹس اسٹیڈیم کو جدید بنیادوں پر تیار کرنے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 1:40 PM IST

اسپورٹس اسٹیڈیم کو جدید بنیادوں پر تیار کرنے کا مطالبہ

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھنڈی پورہ علاقے میں تعمیر کیے جا رہے اسپورٹس اسٹیڈیم کو جدید بنیادوں پر تیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے خاموش احتجاج درج کیا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ انتظامیہ وادی کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنیادوں پر تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ جموں وکشمیر میں کھیلاڑیوں کا بہتر میدان فراہم کیا جا سکے، تاہم کھنڈی پورہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم کی محض فِلنگ انجام دی جا رہی ہے جبکہ اسے اپگریڈ کیے جانے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔

لوگوں نے بتایا کہا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ نے علاقے میں کھیل کود کے ڈھانچے کے کو اپ گریڈ کرنے کے لئے کام شروع کیا جو کہ کافی خوش آئند ہے۔ اور کھیلاڑیوں کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے حوالہ سے کئی مقامات پر اسٹیڈیم، گراؤنڈز کی نشاندہی کی گئی جبکہ بعض علاقوں میں تعمیری کام بھی شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کھنڈی پورہ علاقے میں کھیل کے میدان کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا گیا تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’’مقامی نوجوانوں کی رائے، ضرورت اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی اس اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام انجام دیا جائے۔‘‘

شکیل احمد نامی مقامی لمبردار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کھیل کے میدان کی ضرورت کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور بی ڈی او اونتی پورہ سے اپیل کی کہ وہ میدان کو جدید بنیادوں پر تیار کریں۔ ادھر، متعلقہ ٹھیکہ دار منظور احمد نے بتایا علاقے میں تعمیر کیے جا رہے گراؤنڈ پر کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے جدید بنیادوں پر ہی تعمیر کیا جائے گا۔

اس ضمن میں نمائندے نے بی ڈی او اونتی پورہ سے فون پر رابطہ قائم کیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ میدان کے تعمیراتی کام کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں اور لوگوں کو یقین دلایا کہ تعمیراتی کام علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Pulwama Sports Stadium پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.