ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال طبی مرکز میں عملہ کی کمی، لوگوں نے کیا محکمہ صحت کے خلاف احتجاج - Protest Against Health Dept - PROTEST AGAINST HEALTH DEPT

ضلع پلوامہ کے بٹہ گنڈ، ترال میں تعمیر طبی مرکز میں عملہ کی کمی کے باعث وسیع آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ صحت کے خلاف بٹہ گنڈ، ترال کے لوگوں نے کیا خاموش احتجاج
محکمہ صحت کے خلاف بٹہ گنڈ، ترال کے لوگوں نے کیا خاموش احتجاج (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 6:21 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بٹہ گنڈ کے باشندوں نے محکمہ صحت کے خلاف خاموش احتجاج درج کرتے ہوئے این ٹی پی ایچ سی (NTPHC) میں معقول اسٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا تاکہ اس طبی مرکز پر منحصر ایک وسیع آبادی کو راحت مل سکے۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کی عمارت پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن اسٹاف موجود نہ ہونے سے وسیع علاقے میں رہائش پذیر آبادی کو معمولی طبی معائینہ کے لئے تحصیل صدر مقام، ترال یا سرینگر جانا پڑتا ہے۔

طبی مرکز میں عملہ کی کمی، لوگوں نے کیا محکمہ صحت کے خلاف احتجاج (ای ٹی وی بھارت)

احتجاجیوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں سال دو ہزار بارہ میں ایک ایکس رے مشین نصب تو کی گئی لیکن مشین بارہ برسوں کے دوران ایکس رے ٹیکنیشن نہ ہونے سے زنگ آلود ہو چکی ہے جبکہ دیگر سیکشن کا بھی یہی حال ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’طبی اور نیم طبی عملہ کی ایک بڑی تعداد کو اسی سینٹر سے تنخواہ تو نکالی جاتی ہے لیکن زمینی سطح پر یہاں ڈاکٹر ہی تعینات نہیں ہوتے۔‘‘

ایمبولنس کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ’’اسپتال کے لیے مخصوص ایمبولینس بھی دوسرے اسپتالوں میں رکھی گئی ہے اور لوگ بدستور مشکلات کے شکنجے میں ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔ تاہم یہاں تعینات ایک عہدیدار نے عوامی الزامات کی سختی سے تردید کی جبکہ اسٹاف کی کمی کو انہوں نے بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ طبی مرکز میں عملہ کی کمی کے بارے میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے جنہوں نے یہاں عملہ تعینات کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طبی مرکز چھترگل میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.