ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے کیریوا کوئیل میں پینے کے پانی کی قلت،عوام پریشان - Demand proper drinking water

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 3:05 PM IST

ضلع پلوامہ کے کیریوا کوئیل میں واقع آزاد بستی میں پینے کے پانی کی قلت کے عاعث مقامی باشندوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پانی کی قلت کو جلد سے جلد دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

پلوامہ کے کیریوا کوئیل میں پینے کے پانی کی قلت،عوام پریشان
پلوامہ کے کیریوا کوئیل میں پینے کے پانی کی قلت،عوام پریشان (etv bharat)

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے کیریوا کوئیل میں واقع آزاد بستی میں مقامی باشندوں نے آج محکمہ جل شکتی پلوامہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ محکمہ علاقے میں پینے کے پانی کی مناسب سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے متعلقہ محکمہ اور اعلیٰ حکام سے بار بار درخواستوں کے بعد بھی محکمہ جل شکتی علاقے کو نل کے ذریعے جل فراہم کرنے کے مشن میں ناکام رہا ہے۔ جس کا سرکار سطح پر دعویٰ کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر نذیر آزاد نے الزام لگایا کہ تمام گھرانوں کو نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کا حکومتی مشن ناکام ہو گیا ہے کیونکہ علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے پینے کے پانی کی سہولتیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جل شکتی کے محکمہ کو بار بار درخواستوں کے بعد علاقے میں پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے آفتاب احمد نے بتایا کہ علاقہ کے لوگوں کو پینے کے پانی کے حصول کے لیے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے کیونکہ علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے پینے کے پانی کی مناسب سہولتیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جل جیون کے مشن میں ناکام رہی ہے جسے وہ بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں پانی کی قلت خلاف احتجاج

اس ضمن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی ڈیپارٹمنٹ زون ٹہاب عارف حسین نے فون پر بتایا کہ یہ معاملہ پہلے ہی اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے اور کچھ ہی عرصے میں علاقے کو پینے کے پانی کی مناسب سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.