ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

Residential house damaged in fire incident in Pulwama ابہامہ، پلوامہ میں آتشزدگی کے سبب ایک رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تاہم آگ کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 5:40 PM IST

پلوامہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
پلوامہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
پلوامہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ ضلع کے ابہامہ علاقے میں بھی خلیل محمد وگے نامی ایک رہائشی کے دو منزلہ مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

مقامی نوجوانوں نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز عملہ کے یہاں پہنچنے سے قبل ہی مکان پوری طرح خاکستر ہو چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے یہاں تک کہ مکان پوری طرح آگ کی نذر ہو گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ فائر سروسز نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم تب تک لاکھوں روپے مالیت کا سامان مع رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے تھے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آتشزدگی متاثرہ خلیل محمد نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد وہ بمشکل خود کو بچانے میں کامیاب رہے جبکہ آگ نے ان کی برسوں کی محنت کو خاک میں ملا دیا اور انہیں کھلنے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا۔مقامی باشندوں نے نہ صرف متاثرہ کنبے کی بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے وہیں انہوں نے علاقے میں ایک فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑی دستیاب رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے کی صورت میں جانی و نقصان نقصان سے بچا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ علاقہ ضلع ہیڈکوارٹر سے کافی دور ہے اور ایک بالائی علاقے ہے۔

ادھر، سابق ایم ایل اے اور نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر، پلوامہ، غلام محی الدین میر نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ آگ متاثرین کی فوری امداد کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ ان سردیوں کے ایام میں انہیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.