ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھجور کی طبی اور غذائی اہمیت - Dates Nutritional importance

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 6:04 PM IST

Dates Medicinal Importance: طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ کھجور ایک مقوی غذا ہے جس میں تمام اجزاء شامل ہیں اور کھجور کا استعمال نہ صرف رمضان میں کرنا چاہیے بلکہ غیر رمضان میں بھی کیا جانا چاہیے۔

کجھور کی طبی اور غذائی اہمیت
کجھور کی طبی اور غذائی اہمیت
کھجور کی طبی اور غذائی اہمیت

سرینگر: ماہ صیام کے ان متبرک ایام کے دوران گھر یا بازار میں جو چیز سب سے زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے وہ ہے کھجور۔ بازاروں میں جہاں لوگ مختلف اشیا کی خریدو فروخت کرتے نظر آرہے ہیں وہیں بازاروں میں دستیاب مختلف اقسام کے کھجور کی خریداری میں بھی خاصا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کھجور کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر یہاں کے کاروباریوں نے سعودی عرب اور ایران سمیت دیگر عرب ممالک سے الگ الگ اقسام کے کھجور درآمد کیے ہیں۔

افطاری کے لیے لوگ الگ الگ طرح کے کھجور خریدتے نظر آرہے ہیں۔ کھجور سے افطار کرنے کی روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے چلی آرہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور تناول کرنے کو کافی پسند فرماتے تھے۔ کھجور سے روزہ کھولنا نہ صرف سنت ہے، بلکہ اس کی طبی لحاظ سے بھی کافی اہمیت و افادیت ہے۔

ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ہم سے جدا ہورہا ہے۔ اب دوسرا عشرہ، "بخشش و مغفرت " اپنی تمام تر نیکیوں، فیوض و برکات اور رحمتوں کے ساتھ سایہ فگن ہے۔ نیکیوں کے اس موسم بہار میں مساجد میں مصلیوں کی بھاری تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے جب کہ فرزندان توحید اللہ کے حضور سر بہ سجود ہوکر اپنے گناہوں کی معافی طلب کر رہے ہیں۔

وہیں اس مہینے دنیا بھر کے بازاروں کی رونقیں بھی بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں شہر سرینگر کے دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں نے زوزہ داروں کے لیے کھجور کے مختلف اقسام دستیاب رکھے ہیں، جن میں عجوہ صفوی، عنبر، خصاب ، مکتومی کے علاوہ دیگر اقسام شامل ہیں۔ تاہم کشمیر میں عجوہ کھجوروں کی مانگ زیادہ رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:

کجھور اور رمضان المبارک کا خاص تعلق ہے۔ قرآن پاک اور دیگر کتابوں میں بھی کھجور کا تذکرہ کیا گیا۔ اسی طرح احادیث میں بھی کھجور کی افادیت، طبی اور غذائی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ کجھور ایک مقوی غذا ہے جس میں تمام جز شامل ہیں اور کھجور کا استعمال نہ صرف رمضان میں کرنا چاہیے بلکہ غیر رمضان میں بھی کیا جانا چاہیے۔ کھجوریں ایک گچھے کی شکل میں درخت کے اوپری حصے سے لٹک رہی ہوتی ہیں، جیسے جیسے اس پھل سے نمی ختم ہوتی جاتی ہے یہ پک جاتا ہے۔ بعد میں کھجور کی جلد براون ہوتی جاتی ہے اور اس پر جھریاں پڑ جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.