ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید، عمر عبداللہ اور محبوبہ ایک جیسی زبان بولتے ہیں: رام مادھو - Ram Madhav on Er Rashid

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 7:04 PM IST

بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے انجینئر رشید کی رہائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رشید ’’نیا کشمیر‘‘ کے خواب کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے رشید کا موازنہ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور سجاد لون سے کیا، جو دفعہ 370کی تنسیخ سے قبل وضع کیے گئے گپکار الائنس کا حصہ تھے۔

ا
رام مادھو (دائیں)، انجینئر رشید (فائل فوٹوز)

سرینگر (جموں و کشمیر) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے بدھ کو ممبر پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی رہائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ’’نیا کشمیر‘‘ کے وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رام مادھو نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’یہ علیحدگی پسند (یعنی انجینئر رشید) جو پانچ سال سے یو اے پی اے (UAPA) کے تحت جیل میں تھا، اب رہا ہو کر وادی کی سیاست کو مزید خراب کرنے کے لیے (باہر) آچکا ہے۔‘‘

رام مادھو نے نکتہ چینی کرتے ہوئے مزید کہا: ’’اس کے بیانات کو دیکھیں - مودی مخالف، آرٹیکل 370 کی بحالی، دہشت گردوں کی رہائی، یہ سب وہی باتیں ہیں گپکار گینگ - عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی یا سجاد لون جیسوں - کی زبان ہے۔ وہ مودی کے نیا کشمیر کے خواب کو شکست دینا چاہتے ہیں، لیکن ہم اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور نیا کشمیر کا سفر جاری رہے گا۔‘‘

بی جے پی لیڈر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انجینئر رشید نے اپنی رہائی کے بعد مودی کے نیا کشمیر کے بیانیے کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انجینئر رشید، جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور حکومت کی پالیسیوں کو چیلنج کریں گے۔ یاد رہے کہ انجینئر رشید کو گزشتہ روز عدالت نے دو اکتوبر تک عبوری ضمانت پر رہا کیا ہے۔

تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد انجینئر رشید نے مزید کہا: ’’میں اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ میرا مقابلہ مودی کے نیا کشمیر کے بیانیے سے ہے، جسے جموں و کشمیر کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہے۔ یہ جنگ عمر عبداللہ کی کرسی کے لیے نہیں بلکہ میرے لوگوں کے لیے ہے۔‘‘ دریں اثناء، بی جے پی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینہ نے وادی میں ایک جعلی خط کو سیاسی پروپیگنڈا قرار دیا، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ اپوزیشن کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا، ’’یہ جعلی خط کشمیر میں گردش کر رہا ہے، جو اپوزیشن کی جانب سے سیاسی دھوکہ بازی ہے۔ میرے دفتر سے ایسا کوئی حکم جاری نہیں ہوا اور میں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اس سیاسی فراڈ پر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید تہاڑ جیل سے رہا ہوے، کہا، آخری سانس تک پی ایم مودی کے نظریے کے خلاف لڑوں گا -

انجینئر رشید کو رہا کیا گیا تو شبیر شاہ، یاسین ملک کو کیوں نہیں؟ پی ڈی پی امیدوار کا سوال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.