ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں بارشیں، آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی - Rains in Kashmir

Met Predicts Rains Snow in Kashmir محکمہ موسمیات نے 30اپریل تک جموں کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں جبکہ بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

۱
۱
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 12:14 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہفتہ صبح 8:30 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 4.5 ملی میٹر، قاضی گنڈ 10.2 ملی میٹر، پہلگام 20.8 ملی میٹر، کپوارہ 15.1 ملی میٹر، کوکرناگ 9.8 ملی میٹر، گلمرگ8.6 ملی میٹر، جموں 2.3 ملی میٹر، بانہال 2.3 ملی میٹر، بٹوٹ 22.8 ملی میٹر، کٹرا 4.6 ملی میٹر اور بھدرواہ 16.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے 29 اپریل تک زیادہ تر مقامات پر گرج چمک، بجلی گرنے/ ژالہ باری/ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں یا ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بعض جگہوں پر بھاری بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 29-30 اپریل سے موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ نے یکم سے 5مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

شبانہ درجہ حرارت کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم از کم 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم درجہ حرارت 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے

یہ بھی پڑھیں: دریائے جہلم ، جھیل ڈل اور دوسرے آبی ذخائر کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے لئے ایڈوائزری جاری - rain forecast advisory

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.