ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فاروق عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد راہل گاندھی، کھرگے جموں روانہ - Rahul Gandhi Meets Farooq Abdullah

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 2:06 PM IST

Updated : Aug 22, 2024, 2:42 PM IST

سرینگر میں کانگریس لیڈران و کارکنان کے ساتھ ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے پریس نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی جس کے بعد دونوں لیڈران ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ گپکار میں ملاقی ہوئے۔

راہل گاندھی، کھرگے جموں روانہ
راہل گاندھی، کھرگے جموں روانہ (ای ٹی وی بھارت)
فاروق عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد راہل گاندھی، کھرگے جموں روانہ (ETV Bharat)

سرینگر: راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے اور طارق حمید قرہ اسمبلی انتخابات کے لیے پری پول الائنس پر مہر ثبت کرنے کی غرض سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے اور نیشنل کانفرنس کے ساتھ اسمبلی الیکشن سے قبل ہی اتحاد اور سیٹ شیئرنگ سے متعلق کارکنان، این سی لیڈران سے ملاقات کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے گزشتہ شام سرینگر پہنچے جبکہ آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد وہ جموں روانہ ہوئے۔ جموں میں بھی دونوں کانگریس لیڈران پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور راہل گاندھی جموں میں الیکشن مہم کا باضابطہ طور آغاز بھی کریں گے۔ سرینگر میں کارکنان کانگریس کارکنان و لیڈران کے ساتھ ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کے ساتھ اپنے خصوصی رشتے کا بھی ذکر کیا۔

کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے مابین لوک سبھا الیکشن کی طرح اسمبلی انتخابات میں بھی الائنس تقریباً طے ہے تاہم سیٹ شیئرنگ سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ فاروق عبداللہ کے ساتھ ان کی ملاقات سے متعلق کانگریس یا نیشنل کانفرنس نے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے قبل اتحاد کی کوشش، ریاستی درجہ بحال کرنا کانگریس کی ترجیح، کھرگے اور راہل گاندھی کا میڈیا سے خطاب - Jammu Kashmir Assembly Election

Last Updated : Aug 22, 2024, 2:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.