ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'تعلیمی مقابلوں سے بچوں میں صلاحیت میں ہوتا ہے اضافہ' - Quiz Competition

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 7:05 PM IST

ضلع اننت ناگ میں واقع دینی ادارہ مرکز التربیت۔ الدعوت المعلمین نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے اشتراک سے جامع اہلحدیث شیرباغ میں ایک کوئز کمیٹیشن کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں طلبا نے شرکت کی

ضلع اننت ناگ میں طلبا کے لئے کوئز کمیٹیشن کا انعقاد
ضلع اننت ناگ میں طلبا کے لئے کوئز کمیٹیشن کا انعقاد (etv bharat)

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مرکز التربیت۔ الدعوت المعلمین نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے اشتراک سے جامع اہلحدیث شیرباغ میں ایک کوئز کمیٹیشن کا اہتمام کیا جس میں 840 طلبا نے حصہ لیا۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس کوئز کمیٹشن میں حصہ لینے والی طلبا کے والدین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے ہمارے بچوں کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوں گے کیونکہ ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے یہ اسلامی کتابوں کا مطالعہ کرنے کی کوشش کریں گے جس کی وجہ سے وہ دین اسلام کے قریب آ جائیں گے ۔

مرکز التربیت۔ الدعوت المعلمین کے ڈائریکٹر نصیر احمد گنائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد یہی ہے کہ ہمارے سماج میں پھیلی بے راہ روی اور منشیات سے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو دور رکھناہے ۔نوجوانوں کو ایک صحیح راستہ فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس کئ علاوہ بچوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروایا جائے

یہ بھی پڑھیں:دہلی: غالب انسٹی ٹیوٹ میں قرآن کوئز مقابلہ

انہوں نے مزید کہاکہ سماج میں پھیلی برائیوں کی وجہ سے ہمارے بچےاپنے مذہب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ان ہی بچوں کو دین کی طرف لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہم تمام والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات بھی فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کریں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.