ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ پولیس کی جانب سے نئے تین فوجداری قوانین کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد - new criminal laws

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 7:04 PM IST

ضلع پلوامہ میں واقع گورنمنٹ بوائز ڈھرہ کالج کے آڈیٹیورم میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے نئے تین فوجداری قوانین کے نفاذ کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

پلوامہ پولیس کی جانب سے نئے تین فوجداری قوانین کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
پلوامہ پولیس کی جانب سے نئے تین فوجداری قوانین کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد (etv bharat)

پلوامہ :ضلع پولیس پلوامہ نے آڈیٹوریم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پلوامہ میں آج سے نئے 3 فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ تین نئے فوجداری قوانین بھارتیہ نیائے سنچیتا،بھارتیہ نارگریک سرکشہ سنچیتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم جو آج یکم جولائی کو پورے ملک میں نافذ ہوئے۔مرکزی حکومت نے ملک کے فوجداری انصاف کے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائیں اور نوآبادیاتی دور کے قوانین کو ختم کیا۔

ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نتیا کی قیادت میں پولیس کے سینئر افسران، سول انتظامیہ کے سینئر افسران، عدلیہ کے افسران، طلباء و طالبات اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے متعلق آگاہی پروگرام میں حصہ لیا۔

نئے فوجداری قوانین ایک جدید نظام انصاف میں لائیں گے، جس میں زیرو ایف آئی آر، پولیس شکایات کا آن لائن اندراج، الیکٹرانک طریقوں جیسے ایس ایم ایس کے ذریعے سمن اور تمام گھناؤنے جرائم کے لیے جرائم کے مناظر کی لازمی ویڈیو گرافی جیسی دفعات شامل کی جائیں گی۔

یہ بھی پرھیں:نوآبادیاتی دور کے قوانین ختم، نئے فوجداری قوانین آج سے ہوئے نافذ

ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں نئے فوجداری قوانین کا نفاذ ملک بھر کی طرف ہی آدھی رات سے کر دیا گیا ہے اور آج سے تمام ایف آئی آر نئے فوجداری قانون کے مطابق درج کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرانے مقدمات کی سماعت پرانے قوانین کے مطابق کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.