ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں 6 اشتہاری مجرموں کی جائیدادیں قرق - jammu kashmir police

Property Attached in Ganderbal حکام نے گاندربل کے ضلع میں 6 اشتہاری مجرموں کی جائیدادوں کو منسلک کیا ہے،جو ہتھیاروں کی تربیت کے لئے پاکستان زیر قبضہ کشمیر گئے تھے۔

properties-of-six-proclaimed-offenders-attached-in-ganderbal
گاندربل میں 6 اشتہاری مجرموں کی جائیدادیں قرق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 8:06 PM IST

گاندربل(جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں چھ اشتہاری مجرموں جو سرحد پار پاک مقبوضہ کشمیر میں مقیم ہیں، کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر لیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ گاندربل کے حکم کے تحت، نائب تحصیلدار کنگن نے گاندربل پولیس کے ہمراہ پولیس تھانہ کنگن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 82/2009 کے تحت 6 اشتہاری مجرموں جو غیر قانونی ہتھیاروں کی تربیت کیلئے پاکستان فرار ہوگئے ہیں، کی غیر منقولہ جائیدادوں کو منسلک کیا گیا ہے۔

منسلک جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کے سروے نمبر 134 کے تحت 01 کنال 01 مرلہ زرعی اراضی،جس کا تعلق بشیر احمد بھٹ، سروے نمبر 185 کی معراج الدین شاہ کی 19.5 مرلہ زرعی زمین، اسی طرح سروے نمبر 988 کی فیاض احمد شاہ کی ایک کنال 6 مرلہ اراضی زمین منسلک کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فیاض احمد شاہ کی سروے نمبر 13 کی ایک کنال 9 مرلہ زرعی زمین،سیف الدین شاہ کی ایک کنال 6 مرلہ اور سروے نمبر 13 کی سیف الدین شاہ کی ایک کنال 9 مرلہ زرعی زمین اٹیچ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نارکو ٹیرر فنڈنگ کیس: کپواڑہ میں چار ملزمین کی جائیدادیں قرق

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سکیورٹی فروسز نے عسکریت پسندی کو جڑھ سے اکھاڑ پھینکے کے لیے جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کو اٹیچ کیا ہے۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں غیر منقولہ جائیدادیں منسلک کی گئی۔ اس طرح منشیات فروشوں کی جائیدادوں کو بھی منسلک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق منشیات فروش نارکو ٹیرر فنڈنگ کے ذریعے کشمیر میں عسکریت پسندوں کو فانڈنگ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.