ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وعدے پورے ہوئے لیکن لڑائی یہیں نہیں رکے گی، صرف دروازہ کھلا ہے، حکومتی قرارداد پر آغا روح اللہ مہدی کا رد عمل - MP RUHULLAH ON ASSEMBLY RESOLUTION

رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے لیے اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کا استقبال کیا۔

رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی
رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2024, 4:29 PM IST

Updated : Nov 6, 2024, 4:52 PM IST

رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی (ETV Bharat)

سری نگر: سری نگر حلقے سے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے بدھ کے روز کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کاروبار کے پہلے دن خصوصی درجہ کی قرارداد پیش کر کے اپنے وعدے پورے کیے ہیں۔

روح اللہ مہدی جو آج ایوان میں کارروائی کے دوران موجود تھے، نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق قرارداد پر عمر عبداللہ اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا "مگر لڑائی یہیں نہیں رکے گی کیونکہ آج اسمبلی کے ذریعے صرف دروازے کھولے گئے ہیں۔"

روح اللہ نے مزید کہا کہ اراکین کی اکثریت قرارداد کے حق میں تھی، انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو اسپیکر پر حکومت کو لکچر نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ اسپیکر پارلیمنٹ میں ہمارے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں۔
اس دوران موصوف رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ انہوں نے ایل جی کے دفتر کو تسلیم نہیں کیا کیونکہ جمہوریت میں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی اسمبلی نے آج ایک اہم قرارداد منظور کرتے ہوئے سابقہ ​​ریاست کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسمبلی میں صوتی ووٹ سے منظور کی گئی قرارداد میں عمر عبد اللہ حکومت نے مرکز سے خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Nov 6, 2024, 4:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.