ڈوڈہ، جموں: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے ڈوڈہ ضلع میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف موضوعات اور مسائل پر بات کرتے ہوئے این سی، پی ڈی پی اور کانگریس پر شدید نکتہ چینی کی۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi addresses a large gathering in Doda, J&K.
— ANI (@ANI) September 14, 2024
He says " i will repay this love and blessings of yours by working twice and thrice as hard for you and the country. together we will build a safe and prosperous jammu and kashmir and this is modi's… pic.twitter.com/SxgfO667V8
پی ایم مودی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا کام بی جے پی ہی کرے گی۔ انہوں نے کانگریس کا نام لیے بغیر کہا کہ اب یہ آئین کو اپنے جیب میں رکھتے ہیں۔ ورنہ کیا مقصد تھا کہ جموں و کشمیر میں دو آئین تھے جس سے یہاں کے لوگوں کو مرکزی اسکیموں کا فائدہ نہیں پہنچتا تھا۔
#WATCH | Doda, J&K: Prime Minister Narendra Modi says " ...there was a time when the youth here were forced to go to other states of the country for better education. today, be it medical college, aiims or iit, the seats in jammu kashmir have grown manifold. now, our bjp j&k unit… pic.twitter.com/1MQ9rWlObP
— ANI (@ANI) September 14, 2024
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا " آپ کو وہ وقت یاد ہوگا جب دن ختم ہوتے ہی یہاں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا جاتا تھا۔ حالات ایسے تھے کہ مرکز کی کانگریس حکومت کے وزیر داخلہ بھی لال چوک جانے سے ڈرتے تھے۔ جموں و کشمیر میں اب دہشت گردی اپنی سانسیں لے رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ " ایک وقت تھا جب یہاں کے نوجوان بہتر تعلیم کے لیے ملک کی دوسری ریاستوں میں جانے پر مجبور تھے، آج میڈیکل کالج ہو، ایمس ہو یا IIT، جموں وکشمیر میں سیٹیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ اب ہماری بی جے پی جے اینڈ کے یونٹ نے پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا روزگار یوجنا کا اعلان کیا ہے، اگر ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو یہاں پر کالج جانے والے نوجوانوں کو بھی سفری الاؤنس دیا جائے گا۔ بی جے پی ایک ایسا جموں و کشمیر بنانے جا رہی ہے جو دہشت گردی سے پاک ہو گا اور سیاحوں کے لیے جنت ہو گا۔ مرکز کی بی جے پی حکومت یہاں رابطے کو بھی مضبوط کر رہی ہے تاکہ سیاحت کو مزید وسعت ملے اور آپ لوگوں کے لیے سفر کرنا آسان ہو جائے۔ "
#WATCH | Doda, J&K: Prime Minister Narendra Modi says " ...you remember that time when an undeclared curfew was imposed here as the day ended...the situation was such that even the home minister of the congress government at the centre was afraid of going to lal chowk...terrorism… pic.twitter.com/84uJV0dvKX
— ANI (@ANI) September 14, 2024
میں آپ کے اس پیار اور احسان کا بدلہ آپ اور ملک کے لیے دو تین گنا محنت کرکے چکاؤں گا۔ ہم مل کر ایک محفوظ اور خوش حال جموں و کشمیر بنائیں گے اور یہ مودی کی ضمانت ہے۔ ہم نے 2014 میں مرکز میں برسراقتدار آنے کے فوراً بعد جموں و کشمیر میں نوجوان قیادت کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاست نے جموں و کشمیر کو "کھوکھلا" کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ایک میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے مزید کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات مرکز کے زیر انتظام علاقے کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ہیں۔
اس بار جموں و کشمیر کے انتخابات جموں و کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ آزادی کے بعد سے، ہمارے پیارے جموں و کشمیر کو بیرونی طاقتوں نے نشانہ بنایا ہے۔ اس کے بعد، خاندانی سیاست نے اس خوبصورت ریاست کو کھوکھلا کرنا شروع کر دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے یہاں اپنے بچوں کی پرواہ نہیں کی، ان سیاسی پارٹیوں نے اپنے ہی بچوں کو پروموٹ کیا ہے اور آپ کو گمراہ کر کے اپنے خاندانوں کو فروغ دینے والی پارٹیاں مزے کر رہی ہیں۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہاں 2000 کے بعد پنچایتی انتخابات نہیں ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: