ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں - Vote Counting Preparations in Jammu

Vote Counting Preparations in Jammu: جموں میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جس کے لیے 31 مئی کو ایک ٹرائل ایم اے ایم کالج جموں اور پولی ٹیکنک کالج میں کیا جائے گا۔ یہاں گنتی کے لیے جملہ 2200 ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔

Preparations are being made for the counting of votes in Jammu
جموں میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 1:20 PM IST

جموں: جموں کی پارلیمانی نشست کے لیے گنتی کا ایک ٹرائل 31 مئی کو ایم اے ایم کالج جموں اور پولی ٹیکنک کالج میں کیا جائے گا۔ جب کہ 4 جون کو باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جس میں تقریباً 400 ملازمین شامل ہوں گے۔ گنتی کے لیے کل بائیس سو ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔ جن میں سے 1500 گنتی کے دن ڈیوٹی پر ہوں گے اور باقی کو تیار رہنے کے لئے ریزرو پر رکھا جائے گا۔ جموں پارلیمانی سیٹ کے لیے ایم اے ایم کالج میں سات اسمبلی حلقوں اور پولی ٹیکنک کالج میں 11 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو کی جائے گی۔ اس میں پولی ٹیکنک میں ہر اسمبلی حلقہ کے ملازمین کے لیے الگ ڈریس کوڈ ہوگا، تاکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی قسم کی غلطی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ میں ہوئی تھی 1967کے لوک سبھا الیکشن کی گنتی - Lok Sabha Election 1967

اسی طرح ایم اے ایم کالج میں بھی ملازمین کے لیے الگ ڈریس کوڈ ہوگا۔ ایک انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ ایم اے ایم کالج اور پولی ٹیکنک میں کل 265 ٹیبل لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سروس ووٹنگ کے لیے 35 ٹیبل لگائے جائیں گے۔ کاؤنٹنگ اسسٹنٹ، گنتی سپروائزر، مائیکرو سپروائزر ہر میز پر موجود ہوں گے۔ اے آر اوز الگ میز پر موجود ہوں گے۔ گنتی کے ٹرائل کے دوران ای وی ایم اور دیگر انتخابی سامان کو اسٹرانگ روم سے گنتی مراکز تک لایا جائے گا اور واپس رکھا جائے گا۔ گنتی کا عمل مقررہ تاریخ کو صبح 8 بجے ہوگی اور اس کے لیے ملازمین کو صبح 6 بجے رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس دوران تمام تربیت یافتہ ملازمین کو موجود رہنے کو کہا گیا ہے۔ جموں پارلیمانی سیٹ کے لیے 37404 سرویس ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
ووٹوں کی گنتی کا دن قریب آتے ہی سیاستدانوں اور ان کے حامیوں کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھنے لگی ہیں۔ اس میں جموں و کشمیر کی کئی سیٹوں پر مقابلہ سخت دکھائی دے رہا ہے۔ اس بار ووٹوں کی گنتی کے دوران کئی پابندیاں بدل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں بھی ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندے گنتی مراکز پر موجود ہوں گے جب کہ مراکز کے باہر حامیوں کا اجتماع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.