ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عوام سڑک کی سہولت سے محروم، حاملہ خاتون کو چارپائی پر اٹھا کر ہسپتال پہنچایا - Pregnant Woman Carried On Cot - PREGNANT WOMAN CARRIED ON COT

No Road Connectivity: جموں و کشمیر کئی دور دراز علاقہ آج کے دور میں ایسے بھی موجود ہیں، جہاں بنیادی سہولت سڑک کا فقدان ہے۔ اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے بلند بانگ دعوی کیے جارہے ہیں، لیکن دور جدید میں ان علاقوں میں رابطہ سڑک کنکٹوٹی بحالی کسی خواب سے کم نہیں ہے۔

Etv Bharatno-roads-pregnant-woman-carried-on-cot-to-hospital-in-poonch-mandi
عوام سڑک کی سہولیات سے محروم، حاملہ خاتون کو چارپائی پر اٹھا کر ہسپتال پہنچایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 10:06 PM IST

عوام سڑک کی سہولیات سے محروم، حاملہ خاتون کو چارپائی پر اٹھا کر ہسپتال پہنچایا

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دھڑہ کا دور دراز علاقہ موربن کی عوام سڑک کی سہولیات سے محروم ہے، جس کے سبب آئے روز علاقہ کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کو مطابق سڑک نہ ہونے سے آج بھی بارش کے دوران ایک حاملہ خاتون کو چارپائی پر اٹھا کر مین سڑک تک پہنچایا گیا، جہاں سے مذکوہ خاتون کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ کے مریض ہوں یا حاملہ خواتین انہیں چارپائی پر اٹھا کر مین سڑک تک پہنچانا پڑتا ہے، لیکن اس دوران اکثر راستے میں ہی کئی اموات بھی واقع ہوجاتی ہیں۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سڑک کی سہولیات میسر نہ ہونے سے عوام گونا گوں مشکلات سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس متعلق سے بارہا انتظامیہ سے گوہار لگائی گئی، تاہم بدقسمتی سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواں اقدام نہیں اٹھائے گیے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ قریب دو ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہے،لیکن اس دوردراز اور پسماندہ علاقہ کی عوام گزشتہ کئی برسوں سے سڑک سے محروم ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب سرکار دعویٰ کر رہی ہے کہ یو ٹی میں سڑکوں کے جال بچھایا گیا اور ہر دور دراز علاقہ کو شہر سے جوڑنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، لیکن بد قسمتی سے گاؤں موربن کی عوام پھر آج تک سڑک کی سہولیات سے محروم کیوں ہے۔

مزید پڑھیں: پونچھ، اڑائی علاقے کے باشندوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سرکار کی جانب سے جو سڑکوں کے جال بچھانے کا دعوی ہے وہ زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا اگر ان کے علاقہ میں سڑک سہولیات پہنچانے کی غرض سے کوئی اقدام نہیں اٹھائے گئے تو آئندہ کسی بھی انتخاب میں بائیکاٹ کرے گے، اور اس کے علاوہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفترکے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.