ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آئی ٹی آئی ڈوڈہ میں پردھان منتری وشوکرما یوجنا پر بیداری پروگرام - پردھان منتری وشوکرما یوجنا کا آغاز

Pradhan Mantri Vishwakarma Yojana at ITI Doda: ڈی سی ڈوڈہ نے ضلع میں پردھان منتری وشو کرما یوجنا سے متعلق ایک آگہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو بالخصوص نوجوانوں کو اس منصوبے سے استفادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس منصوبے سے بے روزگاری کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آئی ٹی آئی ڈوڈہ میں پردھان منتری وشوکرما یوجنا کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 12:11 PM IST

آئی ٹی آئی ڈوڈہ میں پردھان منتری وشوکرما یوجنا کا آغاز

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع ڈی سی نے مرکزی حکومت کے تحت چلائی جانے والی اسکیم پردھان منتری وشو کرما کا جائزہ لینے کے مقصد سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ڈی سی ڈوڈہ نے ضلع میں پردھان منتری وشو کرما یوجنا پر بیداری تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو بالخصوص نوجوانوں کو اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ڈی سی ڈوڈہ نے جلسے کو خطاب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 'پردھان منتری کے اس بڑے پروجکٹ کے تحت ملک کے ایک سو چالیس کروڑ کی آبادی کو جاب سیکر کی جگہ جاب کرئیٹر بنانے کا مقصد ہے۔۔اس منصوبے کی بدولت بے روزگاری کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وشوکرما یوجنا کی مدد سے نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھاکر روشن مستقبل کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔ یقیناً یہ اسکیم بے روزگاری کو دور کرنے اہم رول ادا کرے گی۔'

یہ بھی پڑھیں:وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام عوام کیلئے سودمند ثابت ہو رہا ہے:کمشنر سکریٹری محکمہ سیاحت

ان کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے تحت ضلع میں ابھی تک آٹھ ہزار درخواستیں ملیں ہیں جن میں سے قریب سو افراد کو آج آئی ٹی آئی ڈوڈہ میں داخل کر کے ان کے لیے تربیتی کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ کورس پانچ دن تک جاری رہے گا۔ تربیتی کورس کے اختام پر لوگوں کو مختلف قسم کی ٹول کٹس دی جائیں گی تاکہ وہ اپنے اپنے گھروں میں کام کاج شروع کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.