ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ شہری ہلاکتیں: زیر حراست ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کو ایل جی نے جاب لیٹر سونپا - پونچھ شہری ہلاکتیں

Poonch Custodial Deaths: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو راج بھون میں پونچھ میں زیر حراست ہلاک ہونے والے شہریوں کے رشتہ داروں محفوظ احمد کی اہلیہ زرینہ بیگم، شبیر احمد کے بھائی محمد کبیر، شوکت علی کے بھائی محمد رزاق کو ملازمت فراہم کرتے ہوئے تقرری نامے سونپے۔

زیر حراست ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کو ایل جی نے جاب لیٹر سونپا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 10:58 AM IST

Updated : Mar 4, 2024, 12:08 PM IST

زیر حراست ہلاک شہریوں کے رشتہ داروں کو ایل جی نے جاب لیٹر سونپا

جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو راج بھون میں پونچھ میں زیر حراست ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو SRO-43 کے تحت جاب لیٹرز سونپے۔ یہ تقرری نامے محفوظ احمد کی اہلیہ زرینہ بیگم، شبیر احمد کے بھائی محمد کبیر، شوکت علی کے بھائی محمد رزاق کے حوالے کیے گئے۔ یہ سبھی پونچھ ضلع کے گاؤں بفلیاج سورنکوٹ کے رہنے والے ہیں۔ ایل جی انتظامیہ نے ان خاندانوں کو رہائشی مقاصد کے لیے ایک ایک کنال اراضی بھی مختص کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے لواحقین کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے مستقبل میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اس موقعے پر پونچھ کے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد یاسین بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2023 میں پونچھ میں ایک عسکریت پسندانہ حملے کے بعد فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے تین شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔ ان شہریوں کی ہلاکت نے پورے خطے میں غم و غصے کی لہر کو جنم دیا۔ فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زیر حراست تینوں شہریوں پر مبینہ تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونے والی موت کی کورٹ آف انکوائری شروع کی۔ سورنکوٹ بیلٹ کے انچارج بریگیڈیئر سطح کے افسر کو فوری طور پر منتقل کر دیا گیا تھا اور فوج نے متعلقہ یونٹ کے افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی جب کہ پولیس نے فوجی یونٹ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: پونچھ میں تین شہری ہلاک، زیر حراست تشدد کا الزام

پونچھ شہری ہلاکتیں: سورن کوٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج، کورٹ آف انکوائری کا حکم

پونچھ میں شہری ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے، فاروق عبداللہ
جنوری میں، فوج نے مرنے والے شہریوں کے گاؤں ٹوپا پیر کو گود لینے اور ایک بڑے آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پر اسے ایک ماڈل گاؤں میں تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا۔ آرمی چیف منوج پانڈے اور لیفٹیننٹ گورنر سنہا کے ہمراہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گذشتہ سال 27 دسمبر کو راجوری ضلع کے دورے کے دوران ہلاک ہوئے شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
دو دن پہلے، آرمی چیف نے جموں و کشمیر کے اپنے دورے کے دوران زمین پر موجود کمانڈروں کو "زیادہ سے زیادہ پیشہ ورانہ انداز" میں آپریشن کرنے کی تلقین کی تھی۔

Last Updated : Mar 4, 2024, 12:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.