ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں پولیس اور بی ایس ایف نے آر ایس پورہ سیکٹر میں مشترکہ پٹرولنگ کی - INDO PAK BORDER

جموں پولیس اور بی ایس ایف پٹرولنگ آپریشن کے دوران مقامی باشندوں سے بھی بات کی گئی اور ہدایات دی گئیں۔

جموں پولیس اور بی ایس ایف نے آر ایس پورہ سیکٹر میں مشترکہ پٹرولنگ کی
جموں پولیس اور بی ایس ایف نے آر ایس پورہ سیکٹر میں مشترکہ پٹرولنگ کی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2024, 1:19 PM IST

جموں: فوج وقتاً فوقتاً ملک کی سرحدوں کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات کرتی ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو جموں پولیس اور بی ایس ایف کے جوانوں نے پاک بھارت سرحد کے قریب آر ایس پورہ ارنیا سیکٹر میں گشتی آپریشن کیا۔ اس اقدام کا مقصد سیکورٹی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خامیوں کو دور کرنا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس آپریشن میں بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ سینئر پولیس افسران نے بھی حصہ لیا جن میں ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں 7 بٹالین بی ایس ایف 120 بٹالین بی ایس ایف اور 165 بٹالین بی ایس ایف اور آر ایس پورہ کے مقامی پولیس افسران شامل تھے۔

مشترکہ مشق کے دوران جموں کے اندر بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ ساتھ اہم علاقوں کا معائنہ کیا گیا اور کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد سیکیورٹی گرڈ کا جائزہ لینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام اسٹریٹجک پوائنٹس جیسے نالے، پل اور نہر کو اچھی طرح سے محفوظ بنایا جائے تاکہ دشمن ملک کی جانب سے دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں:سانبہ میں ہند۔پاک سرحد کے قریب پولیس اور بی ایس ایف کی مشترکہ گشت

آپریشن کے دوران سینئر حکام نے مقامی باشندوں سے بھی ملاقات کی اور سرحدی حفاظت کو برقرار رکھنے میں کمیونٹی کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔پولیس اور فوج کے اہلکاروں نے رہائشیوں کو بتایا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم ملک اور آپ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اگر کوئی مشکوک سرگرمی نظر آتی ہے تو ہمیں فوری طور پر مطلع کریں۔ علاقے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.