ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پولیس نے بارہمولہ میں عسکریت پسند ہینڈلر کی جائیداد ضبط کر لی - Terror Handler

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 12:37 PM IST

Attaches Property of Terror Handler at Baramulla: جموں وکشمیر پولیس نے بارہمولہ میں عسکریت پسند ہینڈلر کی جائیداد ضبط کر لی۔ اس طرح ایسا آپریشن دہشت گردی اور اس کے متعلق سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کے کوششوں کا اعادہ کرتا ہے۔

Police attaches properties of terror handler at Baramulla
پولیس نے بارہمولہ میں دہشت گرد ہینڈلر کی جائیداد ضبط کر لی (ETV Bharat Urdu)

بارہمولہ: پولیس نے بارہمولہ میں مبینہ طور پر پاکستان میں مقیم 2 مزید عسکریت پسند ہینڈلرز کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ اس طرح 2024 میں، بارہمولہ میں پولیس نے 20 عسکریت پسند ہینڈلرز کی جائیداد ضبط کی ہے، جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ بارہمولہ میں پولیس نے عزت مآب سب جج اُڑی کے ذریعہ اٹیچمنٹ آرڈر حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں مقیم 2 دہشت گرد ہینڈلرز یعنی محمد عارف بادل ولد غلام حسین ساکن ناورونڈا اور محمد بشیر ولد محمد بشیر ( میر عالم ساکن گوہلن اڑی ) کی لاکھوں مالیت کی جائیدادوں (1 کنال اور 11 مرلہ) کی منسلکہ جائیداد ضبط کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:

بارہمولہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق - Kashmir Drug Menace

یہ کارروائی 83 سی آر پی سی کی دفعات کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق کیس FIR نمبر 82/1999 u/s 2/3 EIMCO ایکٹ، مقدمہ FIR نمبر 34/1999 u/s 354، 323 اور 06/2008 u/s 2 سے ( /3 PS Uri کا EIMCO ایکٹ ) ہے۔ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات اور تفتیش کے دوران اس پراپرٹی کی شناخت دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کے بطور ہوئی تھی۔ آپریشن انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم و ارادہ کا اعادہ کرتا ہے۔ واضح رپے کہ بارہمولہ پولیس عسکریت پسندی اور منشیات کے تعلق سے سخت ہو گئی ہے۔ اور اس کے خلاف بڑے پیمانہ پر مہم چلا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.