راجوری (جموں کشمیر): فوج نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک شخص کو دھر دبوچا۔ گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت 34سالہ محمد ندیم کے طور پر ہوئی ہے جو پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے سمانی گاؤں کا رہائشی ہے۔
فوج نے اسے نزدیکی فوجی کیمپ پہنچایا جہاں اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد مستعد فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر ایک حکمت عملی کے تحت اس شخص کو گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی غرض سے فوج چوبیسوں گھنٹے مستعد رہتی ہے۔ ایل او سی اور سرحد کے اُس پار سے جموں کشمیر میں ہتھیار یا منشیات پہنچانے کی غرض سے ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے اس حوالہ سے بھی فوج کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جدید ترین مشینری اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پر اسمارٹ فینسنگ کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نظر گزر رکھی جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے سرحد کے اِس پار دراندازوں کو بھی بھیجا جا رہا ہے تاہم بعض اوقات سرحد یا ایل او سی کے قریب رہائش پذیر افراد غفلتاً یا موشی چراتے ہوئے سرحد پار پہنچ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جموں سرحد پر تعمیر کیا جائے گا باندھ