ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم کا دورہ سری نگر: پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر عہدیداروں کی اعلیٰ سطحی میٹنگیں - نریندر مودی

PM Modi to Visit Srinagar ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی کے دورے کشمیر کو مد نظر رکھتے ہوئے بدھ کی شام کو پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔

وزیر اعظم کا دورہ سری نگ
وزیر اعظم کا دورہ سری نگ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 10:16 PM IST

سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش کے نظر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر پولیس، فوج، سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ سے وابستہ عہدیداروں کی اعلیٰ سطحی میٹنگیں منعقد ہوئیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان اعلیٰ سطحی میٹنگوں کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی کے دورے کشمیر کو مد نظر رکھتے ہوئے بدھ کی شام کو پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے سری نگر دورے کے پیش نظر سیکورٹی منظر نامے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران شہر بھر میں ناکوں کا جال بچھانے اور ڈرون و سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے مشکوک نظر آنے والے افراد پر نظر گزر رکھنے کے بھی احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کشمیر میں متعدد تعمیراتی کاموں کا افتتاح کریں گے

ذرائع نے بتایا کہ بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں بدھ شام دیر گئے پولیس سربراہ اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ان کے مطابق چیف سیکریٹری اتل کمار ڈھلو کی سربراہی میں بھی سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران نے انتظامات کا بچشم جائزہ لے کر ضلعی آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔ انہوں نے کہاکہ بخشی اسٹیڈیم کے اردگرد قائم اونچی عمارتوں پر شارپ شوٹرس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.