ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم کا دورہ جموں: ایس ایس پی سکیورٹی جموں نے ایڈوائزری جاری کی - وزیر اعظم مودی

PM modi Jammu Visit وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں کے دورے پر آرہے ہیں۔ اس دوران پی ایم کروڑوں روپیوں مالیت کے کئی پرجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

Etv Bharatpm-modi-jammu-visit-ssp-security-jammu-issued-advisory
وزیر اعظم کا دورہ جموں: ایس ایس پی سکیورٹی جموں نے ایڈوائزری جاری کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 3:10 PM IST

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے پیش نظر ایس ایس پی سکیورٹی جموں نے مولانا آزاد اسٹیدیم میں منعقد ہونے والی ریلی میں حصہ لینے والوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ بتادیں کہ وزیر اعظم 20 فروری کو اپنے دورہ جموں کے دوران کروڑوں روپیوں مالیت کے کئی پرجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

اس ریلی کے پیش نظر ایس ایس پی سکیورٹی جموں نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے: 'ریلی میں شرکت کرنے کے لئے کٹھوعہ، سانبہ، دریا توی کے پار سے جنوبی جموں اور ادھمپور، ریاسی، ڈوڈا، کشتواڑ اور رامبن اضلاع کے کچھ علاقوں کے لوگوں کا داخلہ اسٹیڈیم کے ڈوگرہ چوک کی طرف مین گیٹ سے ہوگا'۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 'شمالی جموں، راجوری، پونچھ، ادھمپور، ریاسی، ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن اضلاع سے آنے والے شرکا کا اسٹیدیم میں جی جی ایم سائنس کالج کی طرف سے داخل ہونے کی اجازت ہوگی'۔

ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ ریلی کے آغاز سے قبل مقررہ وقت یعنی ساڑھے نو بجے صبح اسٹیدیم پر پہنچیں۔لوگوں سے شناختی پروف جیسے آدھار کارڈ، الیکشن کارڈ، پین کارڈ یا کوئی دوسرا شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے قبل لوگوں سے جامہ تلاشی کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے اور قطار میں اپنی بھاری کا انتظار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو انتطامیہ اور ٹریفک پولیس کی طرف سے مقررہ پارکنگ جگہوں پر پارک کریں۔

مزید پڑھیں:

ایڈوائزری میں لوگوں سے بیگ، ٹفن بکس، پانی کی بوتلیں، کمیرہ، کھانے پینے کی چیزیں، تیز دھار والے ہتھیار، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چھتری، قابل اعتراض جھنڈے اور دیگر الیکٹرانک چیزیں ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ریلی کے دوران اپنے موبائل فون بند یا سائلنٹ موڈ پر رکھیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.