ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر: بارہویں جماعت کا فزیکل ایجوکیشن پرچہ اب رواں ماہ 30 مارچ کو لیا جائے گا - JKBOSE on 12th Physical Edu Paper - JKBOSE ON 12TH PHYSICAL EDU PAPER

12th Class Physical Education Date in JK: جموں وکشمیر اسکول ایجوکیشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 20 مارچ کو بارہویں جماعت کا فزیکل ایجوکیشن کا جو پرچہ لیا جانے والا تھا، اب 30 مارچ کو لیا جائے گا۔

Physical education paper of class 12th will be taken on March 30 this month

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 2:01 PM IST

Updated : Mar 25, 2024, 3:07 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بارہویں جماعت کے فزیکل ایجوکیشن پرچے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یہ پرچہ رواں ماہ 30 مارچ کو لیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پرچہ 20 مارچ کو اس وقت منسوخ کیا گیا جب امتحانی مراکز میں بارہویں جماعت کے طلباء کو غلطی سے گیارہویں جماعت کا پرچہ دے دیا گیا تھا۔ بعد میں بورڈ حکام نے اس لاپروائی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تاکہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
بائیس نومبر کو اب آٹھویں کے پنجابی اور کشمیری پرچے کا امتحان ہوگا

بارہویں جماعت کے طلباء میں غلط سوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کے حالیہ معاملے کے بارے میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن تصدق حسین میر نے کہا کہ بورڈ نے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ ذمہ دار اور حقائق پر مبنی رپورٹ جلد ہی حکومت کو پیش کرے گی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی نسبت سے تحقیقات جاری ہیں۔ جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر جو بھی اس غلطی کا ذمہ دار ہوگا، اسے ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے میں اب بارہویں جماعت سے فزیکل پرچے کا امتحان لینے کی تاریخ 30 مارچ کی مقرر کی گئی ہے اور اس حوالہ سے باضابطہ طور پر ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 25, 2024, 3:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.