ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں کانگریس ریلی کے دوران لوگوں کے تاثرات - JK Assembly Polls - JK ASSEMBLY POLLS

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم میں سرعت لائی ہے، امیدواروں کی جانب سے ریلیز، جلسے، روڈ شوز اور ڈور ٹو ڈور کیمپنز کے ذریعہ رائے دہندگان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

congress  public rally in Anantnag
congress public rally in Anantnag (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 3:45 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں آج کانگریس کی جانب سے ایک بڑی عوامی جلسے کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے، جس میں کانگریس کے صدر ملکاجن کھرگے، اے آئی سی سی جموں کشمیر انچارج بھارت سن سولنکی، جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غلام احمد میر، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت دیگر کئی سینئر رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

اننت ناگ میں کانگریس ریلی کے دوران لوگوں کے تاثرات (Etv bharat)

اس جلسے میں ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے وابستہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ورکروں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی متوقع ہے، اس سلسلہ میں اننت ناگ سکیورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ این سی اور کانگریس کی جانب سے مشترکہ طور منعقد ہونے والا یہ پہلا جلسہ ہوگا، اس سے چند روز قبل ڈورو میں راہل گاندھی کی قیادت میں ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔ اس جلسہ میں کانگریس اور این سی کے سرکردہ رہنما عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، اور جموں کشمیر کے تئیں انڈیا الائنس کی حکمت عملی اور منشور کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں گے۔۔

congress  public rally in Anantnag
congress public rally in Anantnag (Etv bharat)

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جلسے میں موجود لوگوں نے کہا کہ ان کے علاقوں کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے اور ان کا بھروسہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اٹھا ہے اس لئے انہوں کانگریس پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ان کے مسئلے مسائل کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ ملنا چاہئے تب ترقی ممکن ہو سکتی ہے اس لئے ریاست کا درجہ دلانے کی اہلیت صرف کانگریس میں ہے۔

اننت ناگ ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں این سی اور کانگریس اتحادی طور (سیٹ شیئرنگ ) ساتوں حلقوں میں انتخابات لڑ رہے ہیں، دو حلقوں میں کانگریس جبکہ دیگر پانچ پر این سی کے امیدوار میدان میں ہیں۔ جموں و کشمیر دونوں ڈویژنوں میں 24 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں 18 ستمبر 2024 کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ کشمیر ڈویژن میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اضلاع شامل ہیں اور جموں ڈویژن میں ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع۔ کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں پامپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ 44 سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگس-اننت ناگ ساوتھ ۔جموں ڈویژن میں 8 اسمبلی حلقوں بشمول اندروال، کشتواڑ، پڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رامبن اور بانہال میں 18 ستمبر کو اسمبلی الیکشن شیڈول کے پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.