ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان کے نوپورہ میں ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج - Protest In Shopian - PROTEST IN SHOPIAN

Protest in Nupora Shopian: ضلع شوپیان کے نو پورہ میں مقامی باشندوں نے ٹھیکیداروں کے ذریعہ 29 نمبر بلاک میں واقع نالہ رمن بہ آرا کو بند کیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکدار نالے کو بند کرنے کے لیے غیر قانونی ہھتکنڈہ استعمال کر رہے ہیں۔

شوپیان کے نوپورہ میں ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 3:07 PM IST

شوپیان کے نوپورہ میں ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

شوپیان: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے نوپورہ میں مقامی باشندوں نے واحد ندی کے قریب نالے سے غیر قانونی طریقے سے ریت نکالنے والے ٹھیکداروں کے خلاف احتجاج کیا۔ اب کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے کو جانی والی ایک واحد ندی کو نالہ رمن بہ آرا بلاک نمبر 29 کے پاس ریت اور باجری نکالنے والے ٹھیکہ داروں کی جانب سے بند کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے پانی کی سپلائی بند ہو جاتی ہے۔ مختلف علاقوں کے باشندوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ نالہ رمن بہ آرا کے بلاک 29 کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے کیونکہ اس نالہ میں بلڈوزر کی مدد سے حد سے زیادہ گہرے گڑھے کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش ہوسکتا ہے۔ لوگوں نے مزید بتایا کہ کئی مرتبہ اعلیٰ حکام تک اس مسلئے کو پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ساتھ ہی لوگوں نے بتایا کہ وہ ڈپٹی کمشنر شوپیان کے دفتر میں گئے تھے۔ وقت بدقسمتی سے ڈپٹی کمشنر شوپیان دفتر میں موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کی قلت سے ہزاروں کنال زرعی زمین کو نقصان

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ایل جی منوج سنہا، ڈویژنل انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر شوپیان سے گزارش ہے کہ ان علاقے کے لوگوں اور زرعی زمین کے ساتھ ساتھ سیب کے باغات کو بچانے کے لیے اقدام کریں اور ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.